تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی عیسائی پادری:
فلسطینیوں کی حق واپسی تحریک امریکی صدر کے منہ پر زور دار طمانچہ

نیوز نور13 اپریل/غزہ کےایک عیسائی پادری نے فلسطینیوں کی حق واپسی تحریک کو امریکی صدر کی سازشوں کا جواب اور ڈونالڈ ٹرمپ کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۹۰ : // تفصیل

فلسطینی عیسائی پادری:

 فلسطینیوں کی حق واپسی تحریک امریکی صدر کے منہ پر زور دار طمانچہ

نیوز نور13 اپریل/غزہ کےایک عیسائی پادری نے فلسطینیوں کی حق واپسی تحریک کو امریکی صدر کی سازشوں کا جواب اور ڈونالڈ ٹرمپ کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کےمطابق غزہ میں قائم اللاتین چرچ کے سابق پادری ’’مانویل مسلم‘‘نے کہا  کہ فلسطینی قوم کوئی نئی تحریک شروع نہیں کررہی ہے بلکہ فلسطینی 70 سال سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے اور جنگ لڑ رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر فلسطینیوں نے مقاومت  کا راستہ ترک کر دیا تو وہ اپنے حق سے محروم ہو جائیں گے۔

انہوں نے واپسی مارچ کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ القدس کی طرف اپنے ہاتھ اٹھا کر چلو القدس کے لیے نعرے لگاؤ اور کہو اے القدس تیرے بیٹے تیری طرف آ رہےہیں۔

موصوف عیسائی پادری نے کہا کہ ہماری تمام قوتیں، عقل، جبروت، مقاومت القدس کیلئے ہے اور ہم اسکی طرف آ رہے ہیں کیونکہ القدس فلسطینیوں کا وطن ہے ۔

واضح رہے کہ مانویل مسلم اس سے قبل بھی فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف جد و جہد کرنے اور مقاومتی تحریک کو جاری رکھنے کی ترغیب دلاتے رہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر