تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور میں رہبر معظم کے سینئر مشیر :
شام پر وہابی دہشتگردوں کے ذریعے مسلط کردہ جنگ میں مغرب کو ذلت آمیز شکست کا سامناہے

نیوز نور13 اپریل/اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بیداری اسلامی کے سکریٹری نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کرتے ہوئےایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہےکہا ہے کہ نہ شام گذشتہ سات سال کی نسبت کمزور ہے اور نہ ہی امریکہ قوی ہوا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۸۰ : // تفصیل

بین الاقوامی امور میں رہبر معظم کے سینئر مشیر :

شام پر وہابی دہشتگردوں کے ذریعے مسلط کردہ جنگ میں مغرب کو ذلت آمیز شکست کا سامناہے

نیوز نور13 اپریل/اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بیداری اسلامی کے سکریٹری نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کرتے ہوئےایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہےکہا ہے کہ نہ شام گذشتہ سات سال کی نسبت کمزور ہے اور نہ ہی امریکہ قوی ہوا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بیداری اسلامی کے سکریٹری’’ڈاکٹر علی اکبر ولایتی‘‘ نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کرتے ہوئےایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہےکہا ہے کہ نہ شام گذشتہ سات سال کی نسبت کمزور ہے اور نہ ہی امریکہ قوی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام پر گذشتہ 7 سال سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے وہابی دہشتگردوں کے ذریعہ جنگ مسلط کررکھی تھی جس میں انہیں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور اب وہ براہ راست جنگ کرنا چاہتے ہیں تو کرکے دیکھ لیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف لڑائی کی نسبت امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی آسان ہوگی۔

ڈاکٹر  ولایتی نے مزیدکہا کہ ٹرمپ سعودی عرب سے مال وصول کررہا ہے ٹرمپ کی دھمکیاں صرف سعودی عرب کی خوشنودی اور اس سے مال وصول کرنے کی کوشش ہے۔

ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے کہا  کہ جب بھی مقاومتی قوت کو کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے مغرب کی واویلا کی آواز بلند ہونے لگتی ہے۔

انہوں نے شام پر فوجی حملے کی امریکی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ شام کے خلاف مغرب کی کوئی بھی جارحانہ کارروائی علاقے میں عدم استحکام کے علاوہ عالمی امن و سلامتی کے خطرے میں پڑجانے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ مغرب میدانی توازن دہشتگردوں کے حق میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بشار اسد نےمزید کہا کہ غوطہ شرقی کی آزادی کے بعد شام پر حملے کی مغرب کی دھمکی جھوٹ کی بنیاد پر دی گئی ہے اور اس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ شام کے خلاف جنگ کے بارے میں اس کے اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں اور اسے شکست ہوئی ہے۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر