تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
شامی صدر کی مشیر:
مغربی ممالک کےپاگل پن کا فائدہ دہشتگردوں کو ہوگا

نیوز نور13 اپریل/شامی صدر کی خاتون مشیر برائے سیاسی اور امور میڈیانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حالیہ دھمکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگرد مغرب کے پاگل پن سے فائدہ اٹھائیں گے۔

استکباری دنیا صارفین۷۹ : // تفصیل

شامی صدر کی مشیر:

 مغربی ممالک کےپاگل پن کا فائدہ دہشتگردوں کو ہوگا

نیوز نور13 اپریل/شامی صدر کی خاتون مشیر برائے سیاسی اور امور میڈیانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حالیہ دھمکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگرد مغرب کے پاگل پن سے فائدہ اٹھائیں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کےمطابق شامی صدر کی خاتون مشیر برائے سیاسی اور امور میڈیا’’بثینہ شعبان‘‘ نےکہا ہےکہ آج ہم مغرب کی جانب سے اعصابی جنگ کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ اس طریقے سے شام میں اپنے شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یورپی یونین میں شام مخالف محاذ میں برطانیہ اور فرانس پہلی صف میں کھڑے ہیں۔

شام کی صدارتی مشیر نے کہا کہ مغربی ممالک کو شام میں جاری جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ملا بلکہ ان حالات سے مغربی پالیسی کے خلاف اتحاد کا قیام عمل میں آیا جس میں ایران، روس، شام، چین اور حزب اللہ شامل ہیں۔۔

انہوں نے پانچ فریقی اتحاد کو مضبوط اتحاد قرار دیتے کہا کہ اتحاد کے ممبران کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم موجودہ صورتحال کو امریکی رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

موصوف مشیر نے کہا کہ مغربی ممالک ایران، شام، روس اور حزب اللہ کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ یہ مضبوط اتحاد علاقائی اقوام کے مستقبل کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

بثینہ شعبان نے خطے میں صہیونیوں کے مکروہ عزائم اور خلیج فارس کے ممالک کے منفی کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل ہمارے اتحاد کو دیکھ کر غصے میں مبتلا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر