تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر برائے امور ایشیا:
ایران کیساتھ وسیع تعاون کا مقصدپائیدار ترقی کا حصول ہے

نیوز نور13 اپریل/عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر برائے امور ایشیا نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اس عالمی ادارے کے ساتھ تعاون دیرینہ اور وسیع ہے جس کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۰۶ : // تفصیل

عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر برائے امور ایشیا:

ایران کیساتھ وسیع تعاون کا مقصدپائیدار ترقی کا حصول ہے

نیوز نور13 اپریل/عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر برائے امور ایشیا نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اس عالمی ادارے کے ساتھ تعاون دیرینہ اور وسیع ہے جس کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کےمطابق عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر برائے امور ایشیا اور پیسیفک ’’نجات مختار‘‘نے  بیجنگ میں ایران اور چین کے درمیان پُرامن جوہری ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق بین الاقوامی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اس عالمی ادارے کے ساتھ تعاون دیرینہ اور وسیع ہے جس کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ماضی میں عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تکنیکی شعبے میں وسیع تعاون کرتا آرہا ہے اور اب بھی اس تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران تکنیکی سمیت فوڈ سیکورٹی، آبی وسائل کے انتظام اور کینسر کے علاج کے حوالے سے طویل مدت تعاون کررہا ہے جبکہ تکنیکی شعبے میں ایران نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران نے بوشہر ہیوی واٹر ریک ایکٹر کے سلسلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نجات مختار نے مزید کہاکہ ایران 2015 میں طے پانے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر قائم ہے اس حوالے سے چین نے بھی اہم کردار ادا کیا اور عالمی ادارے کی جانب سے بھی تعاون جاری رہے گا جس کا مقصد پائیدار ترقی کا حصول ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر