تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
یورپی پارلیمنٹ:
ایران جوہری معاہدے کو امریکی بلیک ملنگ سے بچانا ہوگا

نیوز نور13 اپریل/یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے یورپی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاہدے کو امریکی بلیک ملنگ سے بجانے کی کوشش کریں۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۵۱ : // تفصیل

یورپی پارلیمنٹ:

 ایران جوہری معاہدے کو امریکی بلیک ملنگ سے بچانا ہوگا

نیوز نور13 اپریل/یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے یورپی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاہدے کو امریکی بلیک ملنگ سے بجانے کی کوشش کریں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کےمطابق یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس کی افتتاحی نشست میں کمیٹی کے چیئرمین ’’ڈیوڈ میک السٹیر‘‘نے ایران جوہری معاہدے کی اہمیت، یورپی مؤقف اور اس معاہدے کے تحفظ پر روشنی ڈالتے ہوئے یورپی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاہدے کو امریکی بلیک ملنگ سے بجانے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے متعدد بارایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہمارے اور ایران کے درمیان کوئی اختلافات نہیںتاہم اختلافات کو جوہری معاہدے سے الگ کرکے اس پر بات چیت ہونی چاہئے کیونکہ جوہری معاہدے کے بغیر دنیا میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

ڈیوڈ میک السٹیر نےکہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی براہ راست واپسی سے یورپی کمپنیاں متاثر ہوں گی پر اس عمل سے ایرانی تیل کی برآمدات پر براہ راست کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس نشست میں یورپ کی خارجہ تعلقات کونسل کی خاتون رکن نے ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل ہونے والے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اور نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یورپ پر دباؤ ڈالر کی یہ کوشش کرے گا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مجبور ہوں۔

انہوں نے یورپی یونین کے 28 رکن ممالک پر زور دیا کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے مضبوط ارادہ بنائیں اس کے علاوہ جرمن اور فرانسیسی سربراہان جلد امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں لہذا انھیں چاہئے ٹرمپ کو واضح پیغام دیں۔

قابل ذکر ہے کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ 12 مئی تک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی دوبارہ توثیق نہیں کرتے تو پھر ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ لاگو ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے 12 مئی کی تاریخ اس لئے مقرر کی ہے تا کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ بقول اُن کے جوہرے معاہدے میں موجود خرابیوں کو دور کر لیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر