تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ملیشیا کی معرف مصنف:
امریکہ جمہوریت کا دشمن اورڈکٹیٹر حکومتوں کا سب سے بڑا حامی ہے

 نیوز نور13 اپریل/ملیشیا کی ایک معروف مصنف نے  کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ عرب جمہوریہ شام کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی دھمکی دیکر  پوری دنیا کےامن واستحکام کو خطرے سے دوچار کررہے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۲ : // تفصیل

ملیشیا کی معرف  مصنف:

امریکہ جمہوریت کا دشمن اورڈکٹیٹر حکومتوں کا سب سے بڑا حامی ہے

 نیوز نور13 اپریل/ملیشیا کی ایک معروف مصنف نے  کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ عرب جمہوریہ شام کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی دھمکی دیکر  پوری دنیا کےامن واستحکام کو خطرے سے دوچار کررہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کےمطابق معروف ملیشیائی تجزیہ کار ’’رقیہ ہاشم‘‘نےکہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ عرب جمہوریہ شام کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی دھمکی دیکر  پوری دنیا کےامن واستحکام کو خطرے سے دوچار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ظاہری طورپر جب ایسے وقت میں شامی فوج کو ہر محاذ پر پیروزی حاصل ہورہی ہے امریکہ دمشق پر  ایک اورحملہ کرنے کی دھمکیاں دےرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ  اس کے نیٹو اتحادی اورغاصب صیہونی حکومت نے شامی تنازعے کے آغاز سے ہی اس ملک میں دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کرکے بحران کو مزید طولانی بنانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں  نے کہاکہ امریکہ کو لگتا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک پر لشکر کشی اس کا حق ہے لیکن  اس کا یہ مؤقف بین الاقوامی قوانین کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ  روس جیسی  عالمی طاقت کے انتباہ کے باوجود شام پر دوبارہ حملہ کرنے پر بضد ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام پر ممکنہ امریکی حملے سے نہ صرف اس عرب ملک بلکہ پورے علاقے کی سیکورٹی درہم برہم ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم گذشتہ سات سالوں کےدوران بارہا شام پر جارحیت کی ہے جس کا واحد مقصد  اس جنگ زدہ ملک کے بحران کو مزید پیچیدہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اورمغربی اتحادیوں کا یہ دعویٰ رہا ہے کہ  مشرق وسطیٰ اور  دیگر خطوں میں ان کی مداخلت کا مقصد  جمہوریت کی بحالی  دہشتگردی اورانتہاپسندی کا خاتمہ ہے لیکن  کیسے یہ ممالک  جنگ کے ذریعے اوربے گناہ لوگوں کا قتل عام کرکے  ان مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی  غیر منصفانہ اورجارحانہ پالیسیوں کے سبب آج پوری دنیا عدم استحکام اورتشدد کا شکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ عراق ،افغانستان اورشام کے تئیں امریکہ کی خارجہ پالیسی  عدم استحکام میں اضافہ اوردہشتگردی کے پھیلاؤ پر مبنی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کا مؤقف  مشرق وسطیٰ جیسے اسٹریٹجک خطے میں  عدم استحکام اورافراتفری کا باعث بنا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر