تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر :
ایران کوسعودیہ و اسرائیل کا مشترکہ دشمن قرار دینے سے آل سعود کا مکار چہرہ سامنے آگیا ہے

نیوز نور13 اپریل/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدرنےکہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی طرف سے ایران کو اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ دشمن قراردینے سے آل سعود کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے اور واضح کرتا ہے کہ اس کے عزائم کیا ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۵۸ : // تفصیل

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر :

ایران کوسعودیہ و اسرائیل کا مشترکہ دشمن قرار دینے سے آل سعود کا مکار چہرہ سامنے آگیا ہے

نیوز نور13 اپریل/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدرنےکہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی طرف سے ایران کو اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ دشمن قراردینے سے آل سعود کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے اور واضح کرتا ہے کہ اس کے عزائم کیا ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کےمطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر’’ حجت الاسلام قاضی سید نیاز حسین نقوی ‘‘نے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز طور پر فلسطین کی سرزمین پر قابض ہےاور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اسرائیل کی حمایت میں اُمت مسلمہ کے 70 سالہ مؤقف کی توہین قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف ہر سال یوم القدس منا کر مسلمان اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور اُمت مسلمہ اور ہر غیر ت مند شخص سمجھتا ہے کہ فلسطین کو آزاد مملکت کے طور پر رہنے کا حق ہے۔

موصوف مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اسرائیل کا قیام فلسطین کے سینے میں خنجر ہے۔جس کی انسانی اور جمہوری سوچ رکھنے والے ہر صاحب بصیرت شخص نے مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان اپنے متنازع بیانات کے باعث مسلمانوں کے اجتماعی شعور او ر سیاسی حقوق کی نفی کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کا حق فلسطین کی سرزمین پر تسلیم کرلیا جائے تونہ مسئلہ فلسطین کا وجود رہے گا اور نہ ہی فلسطینی یہ سب تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی طرف سے ایران کو اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ دشمن قراردینا واضح کرتا ہے کہ اس کے عزائم کیا ہیں مگر وہ شاید یہ بھول چکے ہیں کہ ایرانی قیادت کسی کی غلامی میں نہیں وہ اپنے فیصلے قرآنی تعلیمات اور مکتب اہل بیت کی جراءت پر مبنی تاریخ کے مطابق کرتی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر