تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
خطیب جمعہ تہران:
سعودی حکومت ایک بے عقل اور بے دین ولیعہد کے ہاتھ میں ہے

نیوز نور14اپریل/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل عالم اسلام کو اس کے دینی اعتقادات سے تہی دست اور بیگانہ کردینا چاہتے ہیں اور آج اسلام سے سعودی عرب کی خیانت اور غداری سب پر واضح ہوچکی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۲۲ : // تفصیل

خطیب جمعہ تہران:

سعودی حکومت ایک بے عقل اور بے دین ولیعہد کے ہاتھ میں ہے

نیوز نور14اپریل/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل عالم اسلام کو اس کے دینی اعتقادات سے تہی دست اور بیگانہ کردینا چاہتے ہیں اور آج اسلام سے سعودی عرب کی خیانت اور غداری سب پر واضح ہوچکی ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ آیت اللہ امامی کاشانی‘‘ نے نماز کے خطبے میں عید مبعث کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی روئے زمین پر خداوندعالم کی تجلی ہے کہ جن کی تعلیمات انسان کو نجات دلا کر انہیں منزل کمال پر پہنچاتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام تر سست رفتاری اور مشکلات کے باوجود انسانی تکامل کا عمل آ گے بڑھ رہا ہے اور یہ سلسلہ حضرت مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور تک جاری رہے گا۔

تہران کےخطیب جمعہ نے انیس اناسی میں امام خمینی کی قیادت میں ایرانی عوام کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو انسانی کمال کا ایک جلوہ قراردیتے ہوئےکہا کہ جس طرح رسول اسلام کے زمانے میں دشمن ان کے مقابلے میں کھڑے ہوگئے تھے آج اسلامی انقلاب کے مقابلے میں بھی کچھ لوگ اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ 

آیت اللہ امامی کاشانی نے تاریخ میں دین اسلام سے کی گئی عداوتوں اور دشمنیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین سو برسوں سے برطانیہ نے اسلامی معاشرے کو گمراہ کرنے کی کوشش شروع  کر رکھی ہے اور اس نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے دس ایجنٹوں کو اسلامی ملکوں میں بھیجا تھا اور اسّی سال قبل وہابیت سعودی عرب میں معرض وجود میں آئی اور پھر اسلام کے لئے اس کی خیانت اور غداری سب پر واضح ہوگئی۔

 انہوں نے کہا کہ آج امریکہ، آل سعود اور تل ابیب کا منحوس تکون دنیا والوں سے بے شمار دشمنی کر رہا ہےاور یہ منحوس مثلث  شام، لبنان، عراق، یمن، افریقہ اور دنیا کے دیگرممالک میں جس طرح کے جرائم کا ارتکاب کر رہاہے  وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نےامام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں  سعودی عرب کے بے عقل ولیعہد کے ذریعے  کی گئی گستاخیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سعودی ولیعہد کے بیانات پر تعجب نہیں ہے بلکہ تعجب سعودی علماء پر ہے جو یہ جانتے ہوئے کہ ایک مصلح کی آمد کے مسئلے کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے پھر اپنے نوجوانوں کو یہ نہیں بتاتے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے  اور اس کو سبھی ادیان قبول کرتے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ ایک دن امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف ظہور فرمائیں گے اور سبھی ظالموں سے حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی طاقت، صیہونی سیاست اور سعودی پیسہ اور نظریہ سب مل کر عالم اسلام کو اس کے حقیقی اعتقادات اور نظریات سے تہی دست اور بیگانہ کرنا چاہتے ہیں اور واشنگٹن، تل ابیب اور ریاض مسلمانوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ اس منحوس مثلث کے مقابلے میں عالم اسلام کو متحد کرنے کی کوشش کریں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ،صیہونی حکومت اور سعودی عرب مکتب شہادت کو مٹادینا چاہتے ہیں لیکن دشمنوں کی سازشوں کے برخلاف شہادت کی ثقافت اور نظریہ روز بروز پروان چڑھتا جارہا ہے۔

 انہوں نے امت اسلامیہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ سامراجی طاقتوں کی کوشش یہی ہے کہ جیسے بھی ہو قرآن اور  پیغمبراسلام کی تعلیمات کو نابود کردیا جائے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے بن سلمان کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اس وقت آل سعود کی حکومت ایک بے عقل اور بے دین ولیعہد کے ہاتھ میں ہے جو صیہونی حکومت کے ساتھ  گٹھ جوڑ کرکے اس غاصب حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو برملا کررہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر