تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی سربراہ :
ایران دنیا میں امن و سلامتی کا حامی ہے

نیوز نور14اپریل/اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی خاتون سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے قیام سے لے کر اب تک ایک فعال رکن ملک کی حیثیت رکھتا ہے جو دنیا میں امن و سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۸۶ : // تفصیل

اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی  سربراہ :

ایران دنیا میں امن و سلامتی کا حامی ہے

نیوز نور14اپریل/اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی خاتون سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے قیام سے لے کر اب تک ایک فعال رکن ملک کی حیثیت رکھتا ہے جو دنیا میں امن و سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ’’مارئو دوتسینکو‘‘ نے شیراز میں ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون سے متعلق تصویری اور تاریخی دستاویزات کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے شرکا ءکے لئے بھیجے گئے اپنے خصوصی پیغام میں  کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے قیام سے لے کر اب تک ایک فعال رکن ملک کی حیثیت رکھتا ہے جو دنیا میں امن و سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1920 میں پہلی بار لیگ آف نیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا جسے 24 اکتوبر 1945 میں اقوام متحدہ کی طرز شکل میں بڑھا دیا گیا دونوں اداروں میں ایران  فعال کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان 51 رکن ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 1945 میں اقوام متحدہ کے منشور پر دستخط کردئے جس کے بعد 1950 میں ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون میں نئے باب کا آغاز ہوگیا۔

خاتون عہدیدار نے کہا کہ ایران ان پہلے چند ملکوں میں شامل ہے جہاں سب سے پہلے اقوام متحدہ کے انفارمیشن مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر اس وقت اقوام متحدہ سے متعلق 18 تنظیمیں ملک میں سرگرم عمل ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر