تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ملائیشیائی پروفیسر:
اگر امریکی جارحیت کو نہ روکا گیا تو شام کے ساتھ ساتھ پورا خطہ تباہ ہوجائے گا

نیوز نور14اپریل/ایک ملیشیائی پروفیسر اور سیاسی مسائل کے سنیئر تجزیہ نگار نے شام کے خلاف حالیہ امریکی دھمکیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ شام اور مشرق وسطی میں تنازعات کو روکنا کی اشد ضرورت ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۶۲ : // تفصیل

ملائیشیائی پروفیسر:

اگر امریکی جارحیت کو نہ روکا گیا تو شام کے ساتھ ساتھ پورا خطہ تباہ ہوجائے گا

نیوز نور14اپریل/ایک ملیشیائی پروفیسر اور سیاسی مسائل کے سنیئر تجزیہ نگار نے شام کے خلاف حالیہ امریکی دھمکیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ شام اور مشرق وسطی میں تنازعات کو روکنا کی اشد ضرورت ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ملیشیائی پروفیسر اور سیاسی مسائل کے سنیئر تجزیہ نگار’’پروفیسر زید احمد‘‘ نےایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہاکہ مشرق وسطی کو مزید جنگوں میں دکھیلے جانے کے اقدامات کی روک تھام ناگزیر ہے۔

انہوں نے شام کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں بدامنی کے پھیلاؤسے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا جبکہ دوسرے ممالک بھی بدامنی کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

ملائیشیائی پروفیسر نے کہا کہ امریکی جارحانہ رویے کو دیکھ کر یہ بات خارج از امکان نہیں کہ وہ شام پر حملہ کرے تاہم ایسے اقدامات عالمی قوانین کے منافی اور نہایت خطرناک ہیں۔

انہوں نے شام میں روس موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کی موجودگی سے مشرق وسطٰی میں طاقت کے توازن میں قابل اطمینان پیشرفت آئے گی خطے میں عربی ممالک امریکہ کے اتحادی ہیں مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ عربی ممالک شام پر نئی امریکی فوجی جارحیت کا حصہ بنیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کو متنبہ کیا تھا کہ وہ شام میں امریکی میزائلوں کا سامنا کرنے پر تیار رہے۔

لبنان میں تعینات روسی سفیر نے بھی ٹرمپ کی اس دھمکی کے ردعمل میں انکشاف کیا کہ روس شام کو نشانہ بنانے والے ہر میزائل کو ہوا میں تباہ کرنے کے ساتھ جہاں سے میزائل داغے جارہے ہوں گے اس جگہ کو بھی تباہ کرے گا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر