تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ترک سیکورٹی ماہر:
شام پر امریکی حملہ ایک خطرناک پیشرفت ہے

نیوز نور14 اپریل/بین الاقوامی امور کے ایک ترک ماہر نے دمشق حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے دعوؤں کو جعلی اور من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  شام پر امریکی حملہ ایک خطرناک پیشرفت ہے ۔

استکباری دنیا صارفین۲۱۸ : // تفصیل

ترک سیکورٹی ماہر:

شام پر امریکی حملہ ایک خطرناک پیشرفت ہے

نیوز نور14 اپریل/بین الاقوامی امور کے ایک ترک ماہر نے دمشق حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے دعوؤں کو جعلی اور من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  شام پر امریکی حملہ ایک خطرناک پیشرفت ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’تویزون اوسال‘‘دمشق حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے دعوؤں کو جعلی اور من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  شام پر امریکی حملہ ایک خطرناک پیشرفت ہے۔

انہوں نے شام سے متعلق رجب طیب اردغان کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ترک صدر نے شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بشارالاسد کی مذمت اور مغرب کو شام میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اب اردغان خود یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ   امریکہ کا شام میں ملوث ہونا علاقائی امن وسیکورٹی کیلئے خطرناک ہے۔

شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسطرح کا سیناریو ہالی وڈ فلم جیسا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عراق کے ڈکٹیٹر صدام  کا تختہ اُلنٹے سے پہلے اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ  کالن پاول نے عراق پر کیمیائی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کرکے  اس عرب ملک پر امریکی لشکر کشی کی راہ ہموار کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ شام کے دوما علاقے میں مغرب کی طرف سے کیمیائی ہتھیار استعمال ہونے کے دعوے بے بنیاد اورجعلی ہیں کیونکہ  ماسکو اوردمشق حکومتیں دونوں  بین الاقوامی ماہرین کی نگرانی میں اس واقعہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں لیکن امریکہ کااس بات پر اصرار ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا حملہ شامی حکومت کی طرف سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترکی کوشام کے صدر بشارالاسد کے خلاف منصوبوں پر رقص نہیں کرنا چاہئے کیونکہ خود واشنگٹن عراق وشام میں ترک مخالف عناصر کی امداد کررہی ہے اورایک دن   امریکہ  ترکی کو تقسیم کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ  آج صبح امریکہ نے فرانس اوربرطانیہ کےساتھ مل کردمشق حکومت پر مبینہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے جواب میں یہ حملہ کیا جبکہ دمشق حکومت نے  اعلان کیا کہ شام کے افواج نے درجنوں امریکی میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا ۔

دوسری جانب روسی صدر پوتن نے  شام پر مغربی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ  روس اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے جارہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر