تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل:
میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کو جنسی تشددکا نشانہ بنایاہے

نیوزنور16 اپریل/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمارکے فوجیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو اپنےگھروں سے فرار ہونے پر مجبورکرنے کے لئے جنسی تشدد کو ایک حربے کے طور پراستعمال کیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۸۳ : // تفصیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل:

میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کو جنسی تشددکا نشانہ بنایاہے

نیوزنور16 اپریل/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمارکے فوجیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو اپنےگھروں سے فرار ہونے پر مجبورکرنے کے لئے جنسی تشدد کو ایک حربے کے طور پراستعمال کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا کہ میانمار سے فرار ہونے والے سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جنھیں اکتوبر دوہزار سولہ سے اگست دوہزار سترہ کے دوران میانمار کے فوجیوں نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمان خواتین کو دھمکی اور انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنانا میانمار کے فوجیوں کی ایک اسٹریٹیجی تھی جس کے ذریعے وہ روہنگیا مسلمانوں کو ڈراتے، ان کی تحقیر کرتے اور انہیں اجتماعی طور پر سزا دیتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ میانمار کے فوجیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو فرار ہونے پر مجبور اور انہیں دوبارہ لوٹ کر نہ آنے دینے کے لئے جنسی تشدد کا سہارا لیا اور یہ جنسی تشدد انہوں نے منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر