تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے شامی ماہر:
امریکی قیادت میں حملہ شامی فوج کی دفاعی طاقت کی آزمائش تھی

نیوزنور16 اپریل/ بین الاقوامی امور کے ایک شامی ماہر  نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں عرب جمہوریہ شام پر حالیہ   حملے کامقصد  شامی فوج کی دفاعی طاقت کو آزمانا تھا۔

استکباری دنیا صارفین۷۱ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے شامی ماہر:

امریکی قیادت میں  حملہ شامی فوج کی دفاعی طاقت کی آزمائش تھی

نیوزنور16 اپریل/ بین الاقوامی امور کے ایک شامی ماہر  نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں عرب جمہوریہ شام پر حالیہ   حملے کامقصد  شامی فوج کی دفاعی طاقت کو آزمانا تھا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیاکے ساتھ انٹرویومیں  مصطفےٰ المقداد نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں عرب جمہوریہ شام پر حالیہ   حملے کامقصد  شامی فوج کی دفاعی طاقت کو آزمانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماہ فروری میں  شامی فوج کی طرف سے ایک صیہونی  طیارہ مارگرانے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نےاب شام کی دفاعی طاقت کو آزمانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ تاہم یہ حملہ  اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی کامیابی اور ددما کی آزادی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل ہے  اور حالیہ  حملہ اسی کا ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100میں سے 71میزائلوں کو ہوا میں ہی  تباہ کرنا شامی فوج کی طاقت کا مظہر ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ شامی فوج کی یہ کامیابی دشمنوں کے لئے پیغام ہے کہ دمشق اور اس کے اتحادی جارحین کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کربغیر کسی ثبوت کے آج صبح شام پر میزائلی حملہ کیا جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہ حملہ ایسے میں کیا گیا کہ جب شام کی فوج نے داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی تھی جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی شکست سے نہ فقط خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ان دہشتگردوں کو بچانے کیلئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے ملکوں اور تحریکوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور شام پر حملہ بھی اسی لئے کیا گیا ہے۔

روس کی جانب سے امریکی حملوں پر اپنے ردعمل کے اظہار میں کہا گیا کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر