تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
شامی حکومت:
وہابی نظام امت اسلامیہ کا دشمن ہے

نیوز نور16 اپریل/ شامی حکومت نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی سعودی عرب اور بحرین کی طرف سے حمایت کئے جانے پر ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے موقف کی مذمت کی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۸۵ : // تفصیل

شامی حکومت:

وہابی نظام امت اسلامیہ کا دشمن ہے

نیوز نور16 اپریل/ شامی حکومت نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی سعودی عرب اور بحرین کی طرف سے حمایت کئے جانے پر ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے موقف کی مذمت کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے خبردی ہے کہ شامی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت کے موقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا موقف امت اسلامیہ سے دشمنی میں وہابی نظام کے تاریخی کردار کا ہی تسلسل ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے کہاکہ وہابی نظام نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے شکست قبول کرنے کے نظرئے کی ترویج دشمنوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دینے کی تبلیغ اور صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے کہاکہ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ نجد و حجاز میں حکم فرما وہابی نظام نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی حمایت کی ہے خاص طور پر ایک ایسے وقت جب اس کا ہاتھ شام سے کاٹ دیا گیا ہے اور شام میں سعودی عرب کے آلہ کار جیش الاسلام جیسے دہشتگرد گروہ شکست کھاچکے ہیں ۔

شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے شرمناک اور ذلت آمیز موقف اپنانے کی ذمہ داری آل سعود پر ہی عائد ہوتی ہے اور اس طرح کی پالیسیاں تاریخ کے حافظے میں موجود رہیں گی۔

شامی وزارت خارجہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے لئے بحرینی حکومت کی حمایت کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے اس موقف کی اتنی حیثیت ہی نہیں ہے کہ اس کا جواب دیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کو اپنے ملک میں بے شمار داخلی مشکلات کا سامنا ہے جو آل خلیفہ حکومت کی پیشانی پر بدنما داغ ہے۔ اس سے پہلے شامی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے شام پر امریکی حملے کی قطر کی جانب سے حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو العدید ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت سے یہ ثابت کردیا ہے کہ آل ثانی حکومت نے اپنی عرب شناخت اور ماہیت کو فراموش کردیا ہے، وہ عرب اقوام کے دشمنوں کی صف میں کھڑی ہوگئی ہے اور اب اسے اپنی اس طرح کی احمقانہ پالیسیوں اور خیانت کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر