تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:
عرب لیگ کے اکثر ممالک امریکہ واسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

نیوز نور16 اپریل/اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کو اپنی ظرفیتوں کو باطل کوششوں میں صرف کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

استکباری دنیا صارفین۸۶ : // تفصیل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:

عرب لیگ کے اکثر ممالک امریکہ واسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

نیوز نور16 اپریل/اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کو اپنی ظرفیتوں کو باطل کوششوں میں صرف کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان’’بہرام قاسمی ‘‘ نے اپنے بیان میں عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ کو مردود قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کو اپنی ظرفیتوں کو باطل کوششوں میں صرف  کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ کی بعض شقوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کا یہ اعلامیہ بھی ماضی کے اعلامیوں کیطرح تکراری اور بے بنیاد ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو تعصب اور بے مقصد تنقید کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ عرب لیگ کو ایران پر تنقید کرنے کے بجائے عرب ممالک بالخصوص فلسطینی عوام کی مشکلات کو دور کرنے، یمن میں امن قائم کرنے اور اسرائیل و امریکہ کے جارحانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

 بہرام قاسمی نے کہا کہ عرب لیگ کو حقائق پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور کم سے کم عرب ملکوں کو عرب عوام کے خلاف جارحیت سے باز رہنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ان عرب ممالک کی سرزنش ہونی چاہیے جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر