تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
علمائے پاکستان:
شام پرحملہ کرکے امریکہ نے عالم اسلام کے خلاف جنگ کا نقارہ بجا دیا ہے

نیوز نور17 اپریل/پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء نے شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے میزائلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۲۸ : // تفصیل

علمائے پاکستان:

شام پرحملہ کرکے امریکہ نے عالم اسلام کے خلاف جنگ کا نقارہ بجا دیا ہے

نیوز نور17 اپریل/پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء نے شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے میزائلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی طرف سے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے شامی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں بدقسمتی ہے کہ پوری دنیا میں بدامنی اور قتل و غارت گری صرف مسلمان ممالک میں ہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دوسرے ممالک میں مداخلت اور حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسیوں نے عالمی امن تباہ کر دیا ہےجس کا نقصان ان ممالک کو نہیں بلکہ عام لوگوں کو ہوا ہے۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دہشتگردی کوئی بھی کرے انسانیت کیخلاف جرم ہے سب اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی دہشتگردی ختم ہونی چاہئےلیکن امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جس طریقے سے روس کو سمارٹ میزائلوں کا سامنا کرنے کی دھمکیاں دی ہیں یہ عالمی امن کیلئے تباہ کن ہوگا۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدرحجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا  کہ امریکہ کا شام پر حملہ داعش کے دہشتگردوں اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے عالمی برادری کو امریکی جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہئے اقوام متحدہ سے امریکی مذمت میں قرارداد کے مسترد ہونے کا مطلب ہے جنگل کا قانون امریکہ کو اب تک روہنگیا میں قتل کئے جانیوالے مسلمان اور غاصب اسرائیلی افواج کی فلسطینی مسلمانوں پر روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالے مظالم یاد کیوں نہیں رہتے اس لئے کہ وہ مسلمان ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حقائق کو نہیں جھٹلایا جا سکتا کہ شام میں تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کے تعاون سے اکٹھا کیا گیااور اب جب شامی حکومت دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہوئی ہے تو امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو جھوٹا پروپیگنڈہ یاد آگیا ہے امریکہ نے آج تک مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی مگر شام کے دہشتگردوں سے انہیں ہمدردی ہوگئی ہے کیونکہ اس میں اسرائیلی اور امریکی مفادات ہیں۔

 شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے امریکہ کی شام میں بمباری کو کھلی جارحیت اور ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ عالم اسلام دہشتگردوں کو بچانے اور شام کے مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا نواسی رسول، دختر بتول حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مسلم ملک شام پر حملہ کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے شب معراج اور عید مبعث رسول اللہ (ص) کی سحر کو شام پر اسلام دشمن قوتوں کا حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو متحد ہوکر عالمی دہشتگرد امریکہ سے مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کا حساب لینا چاہئے افغانستان اور عراق میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے بعد بھی امریکہ اپنے جارحانہ کردار سے باز نہیں آیا۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے غیور مسلمان نام نہاد خادمین حرمین سے دنیا بھر میں اسلام دشمن کردار پر جواب طلب کریں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر