تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سنیئر چینی تجزیہ کار:
شام پر امریکی حملے سے نہ صرف اس بحران زدہ ملک بلکہ تمام دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا

نیوز نور17 اپریل/ایک سینئر چینی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کو سلامتی کونسل کی اجازت حاصل نہیں تھی بلکہ اس جارحیت سے دہشتگردوں کو کھلی مدد ملی۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۵ : // تفصیل

سنیئر چینی تجزیہ کار:

شام پر امریکی حملے سے نہ صرف اس بحران زدہ ملک بلکہ تمام دنیا میں  عدم استحکام پیدا ہوگا

نیوز نور17 اپریل/ایک سینئر چینی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کو سلامتی کونسل کی اجازت حاصل نہیں تھی بلکہ اس جارحیت سے دہشتگردوں کو کھلی مدد ملی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں قائم مشرق وسطی امن اور ترقی فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ’’کن یانگ‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹر یومیں کہا کہ شام کے خلاف امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کو سلامتی کونسل کی اجازت حاصل نہیں تھی بلکہ اس جارحیت سے دہشتگردوں کو کھلی مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ تین مغربی ممالک کی جانب سے شام پر جارحیت ایک ناخواستہ جنگ تھی تاہم کسی عالمی ادارے نے ان تین ممالک کو ایسا مشن نہیں سونپا تھا۔

اعلٰی چینی ماہر نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے حتی کہ کمیائی حملے سے معلق عالمی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کا انتظار بھی گوارہ نہیں کیا اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر شام پر جارحیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حالیہ جارحیت دہشتگردوں اور شدت پسندوں کو کھلی مدد فراہم کرنے کے مترادف تھی  اور ایسا اسلئے کیا گیا تا کہ دہشتگرد عناصر شامی حکومت اور فورسز کے ہاتھوں سے بچ نکلیں۔

مشرق وسطٰی امن اور ترقی فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل نے کہا  کہ ایسی جارحیت سے نہ صرف شام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ اس سے خطے اور دنیا شدید عدم استحکام اور بدامنی کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے خطے میں نئی کشیدگی اور ممکنہ محاذ آرائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ایسے اقدامات سے تیسری عالم جنگ کا آغاز شام سے ہوجائے لہذا ہم دنیا کی عقلمند طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں سیاسی طریقوں سے موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں۔

کن یانگ نے مزید کہا کہ آج دنیا کو انتہاپسندی اور دہشتگردی سے شدید خطرات لاحق ہیں اور یہ صرف مشرق وسطٰی تک محدود نہیں لہذا دیگر ممالک بالخصوص ایران اور چین انتہاپسندی اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے تعمیری طریقوں کی تلاش کریں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر