تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
مظلوم ملتوں کی فریاد امریکہ کےسیاسی اورعسکری دباؤکا جواب ہے

نیوزنور09مئی/ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیےکہ مظلوم ملتوں کی بلند فریاد خطےمیں امریکہ کےسیاسی اورعسکری دباؤ کا جواب ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۱۳۵ : // تفصیل

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر:

مظلوم ملتوں کی فریاد امریکہ کےسیاسی اورعسکری دباؤکا جواب ہے

نیوزنور09مئی/ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیےکہ مظلوم ملتوں کی بلند فریاد خطےمیں امریکہ کےسیاسی اورعسکری دباؤ کا جواب ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر’’ڈاکٹرعلی لاریجانی‘‘ نے پارلیمنٹ کے اجلاس کےآغاز میں لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں مقاومتی محورکی کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ہم اس اہم کامیابی پرحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ، لبنان کے صدر اورپارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ امریکہ،صہیونزم اورخطے میں موجود ان کے پیروکاروں کی تمام ترسازشوں کے باوجود لبنان کی بابصیرت عوام نے ووٹ کاسٹ کرکےاپنے دل کی بات کہہ دی ہےکہ جو امریکہ اورصہیونیوں کومنہ توڑجواب ہےاور ٹرمپ کو معلوم  ہونا چاہیے کہ مظلوم ملتیں اپنی بلند فریاد کے ساتھ خطےمیں امریکہ کے سیاسی اور عسکری دباؤ کا جواب دے رہی ہیں کہ جو ان کی بدمعاشی کے ساتھ برسرپیکارہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےکہا کہ اس وقت خطے میں دو اہم گروہ موجود ہیں ایک گروہ ایسا ہےکہ جو امریکہ سے وابستہ آمرانہ گروہ ہے اوردوسرا جمہوریت پسندی کا گروہ ہے کہ جس کی آواز لبنان کے انتخابات اورتیونس کےبلدیاتی انتخابات میں سنی گئی ہے اورانشا اللہ عراق میں بھی یہ آواز سنی جائے گی۔

انہوں نےٹرمپ کومخاطب قراردیتے ہوئےکہا کہ آپ گزشتہ سالوں کے دوران دہشتگردوں کی مدد کرنےمیں امریکہ اورصہیونزم کی سیکورٹی ذلت کے نتیجےکو لبنان کی بابصیرت ملت کے ووٹوں سےملاحظہ کرسکتے ہیں اوراس میں شک نہ کرو کہ ایٹمی معاہدے کے مسئلے میں بھی وعدہ خلافی کا بھی اسی طرح کا نتیجہ نکلےگااور ایران کی عظیم ملت حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی بابصیرت اورنڈرقیادت میں اسلامی انقلاب کے راستے پرگامزن رہے گی۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ لبنان میں کامیاب انتخابات کروانے پرلبنانی عوام، پارلیمنٹ اورصدرمحترم کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر