تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز لبنانی شیعہ عالم دین:
انتخابی مہم میں حزب اللہ کامیابی نے ماضی کی فتوحات کو مکمل کیا ہے

نیوز نور 09 مئی/لبنان کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے  اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی  نے ماضی کی  فتوحات کو مکمل کیا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۸۳ : // تفصیل

ممتاز لبنانی شیعہ عالم دین:

انتخابی مہم میں حزب اللہ کامیابی نے ماضی کی فتوحات کو مکمل کیا ہے

نیوز نور 09 مئی/لبنان کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے  اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی  نے ماضی کی  فتوحات کو مکمل کیا ہے۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین ’’آیت اللہ افیف نبلوسی‘‘نے اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی  نے ماضی کی  فتوحات کو مکمل کیا ہے۔

انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ اور تحریک عمل کی شاندار کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  یہ دن لبنان کی تاریخ کا اہم دن ہے  اس دن لبنان کی عوام نے  اپنے وعدوں کو پورا کرکے  یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مقاومت کی  حامی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  تحریک مقاومت  حزب اللہ لبنانی قوم کے عزت ووقار اورفخر کا باعث ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی سے ماضی کی فتوحات مکمل ہوئی ہے اور ہم  اسلامی مقاومتی محور کے ہمیشہ وفاردار رہیں گے۔

واضح رہے کہ لبنان میں 9 سال بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات  کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اوراسکے اتحادیوں نے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ  مغرب کے حمایت یافتہ  وزیر اعظم سعد حریری کی پارٹی تحریک مستقبل کو بڑا نقصان اُٹھانا پڑا جسے ماہرین  سعودی عرب کی ذلت آمیز شکست قراردے رہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر