تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
انتخابات میں حزب اللہ کی فتح اسلامی مقاومت کی فتح ہے

نیوز نور 09 مئی/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نےحالیہ انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کو مقاومتی محور کی اہم کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری دنیا  ہر محاز پر تکفیری دہشتگردگروہوں اورصیہونی رژیم واسکے اتحادیوں کے خلاف مقاومتی محور کی پیروزیوں کا مشاہدہ کررہی ہے۔

مسلکی رواداری صارفین۱۳۱ : // تفصیل

ممتاز لبنانی اہلسنت  عالم دین:

انتخابات میں حزب اللہ کی فتح  اسلامی مقاومت کی فتح ہے

نیوز نور 09 مئی/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نےحالیہ انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کو مقاومتی محور کی اہم کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری دنیا  ہر محاز پر تکفیری دہشتگردگروہوں اورصیہونی رژیم واسکے اتحادیوں کے خلاف مقاومتی محور کی پیروزیوں کا مشاہدہ کررہی ہے۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ خضرالکبش‘‘نے حالیہ انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کو مقاومتی محور کی اہم کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری دنیا  ہر محاز پر تکفیری دہشتگردگروہوں اورصیہونی رژیم واسکے اتحادیوں کے خلاف مقاومتی محور کی پیروزیوں کا مشاہدہ کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  لبنان کے انتخابی نتائج سے صیہونی،سعودی  ،امریکی رژیمیں چراغپاں ہیں  انہوں نے لبنانی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی  بھرپور کوششیں کی تاہم لبنانی عوام نے  دشمنوں کے منھ پر زوردار طمانچہ مارے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دشمنوں نے اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی لیکن خدا کے فضل وکرم سے  انہیں اپنے منصوبے میں ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  دشمنوں کی سازشوں کے باوجود مقاومتی محور کی طاقت میں ہر گذرتے دن کےساتھ زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فوجی میدان  یا سیاسی سطح پر اسلامی مقاومتی محور ہر چلینج کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور آمادہ ہے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر