تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی اسکالر :
جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کی علحٰیدگی امریکی سلطنت کے زوا ل کا موجب بنےگی

نیوز نور10 مئی /امریکہ کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ  صیہونی نواز ٹرمپ جس امریکی سلطنت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جوہری معائدے سے علحٰیدگی کا اعلان  اس  کے زوال کا موجب بنےگا ۔

استکباری دنیا صارفین۴۲۸ : // تفصیل

امریکی اسکالر :

جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کی علحٰیدگی  امریکی سلطنت کے زوا ل کا موجب بنےگی

نیوز نور10 مئی /امریکہ کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ  صیہونی نواز ٹرمپ جس امریکی سلطنت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جوہری معائدے سے علحٰیدگی کا اعلان  اس  کے زوال کا موجب بنےگا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی کےساتھ ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ’’ای مائیکل جانز‘‘نے  کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ جس امریکی سلطنت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جوہری معاہےدے سے علحٰیدگی کا اعلان  اس  کی تباہی کا موجب بنےگا ۔

انہوں نے کہاکہ  جوہری معاہدے سے  قبل ہر ایک اس بات کی توقع کررہا ہے کہ  ٹرمپ ایران جوہری معاہدے کو سبوتاژ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے ایسا اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے کیا ہے کیونکہ انہیں اس کیلئے امریکی یہودیوں اورصیہونی لابی کی حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ  اب جبکہ ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہوئے ہیں اب سوال یہ ہے کہ اب کیا ہونے والا ہے۔

انہوں نے  پیشنگوئی کہ  ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ ظالمانہ پابندیاں عائد کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام یورپی ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے کئے ہیں اگر امریکہ تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرتا ہے اس صورت میں امریکہ اوریورپی یونین کے درمیان جنگ چھڑ جائےگی جوکہ  امریکی سلطنت کے زوال کا باعث بنےگا۔

انہوں نے کہاکہ تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے معنی جرمنی جیسی عالمی طاقت کے خلاف اقتصادی جنگ مسلط  کرنے کے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جرمنی  اس بات کا اعادہ کرچکا ہے کہ وہ جامع مشترکہ ایکشن پلان  کی حمایت جاری رکھےگا جو ممکنہ طورپر نیٹو کے بکھرنے کا باعث بنےگا ۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرمپ نے اپنے اقدام سے امریکہ اورغاصب صیہونی حکومت کے خلاف پوری دنیا کو کھڑا کیا ہے جو  امریکہ کے قومی مفادات کیلئے  تباہ کن ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر