تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
میتھو بن:
جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبرداری امریکہ کی اسٹریٹجک غلطی ہے

نیوز نور 11 مئی / جوہری معاملات کے ایک  امریکی ماہر نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہوکر ٹرمپ نے ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے ۔

استکباری دنیا صارفین۱۱۴ : // تفصیل

میتھو بن:

جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبرداری امریکہ کی اسٹریٹجک غلطی ہے

نیوز نور 11 مئی / جوہری معاملات کے ایک  امریکی ماہر نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہوکر ٹرمپ نے ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹریو میں ’’میتھو بن‘‘نےکہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہوکر ٹرمپ نے ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کو برقراررکھنا ایران اور دیگر فریقین کے مفاد میں ہے  ۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کے دستبردا ر ہونے کے بعد جامع مشترکہ ایکشن پلان کی برقراری سے مشرق وسطیٰ علاقے کی موجودہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچا یا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے سے قبل صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایران مخالف پروپیگنڈے کے بارے میں کہاکہ اس مہم کا مقصد ٹرمپ کو اس تاریخی معاہدے سے دستبردار ہونے پر مائل کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے  مسلسل پاسداری کی آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی ہے۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل  اعلان کیا کہ  ان کا ملک 2015 ء میں ہونے والے ایران جوہری معاہدے سے نکل رہا ہے  اورایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ادھر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے  امریکی صدر کے اعلان کے بعد کہاکہ  وہ جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے  اوراس حوالے سے چین ،روس اوردیگر یورپی ممالک سے  مشاورت کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ ایران ٹرمپ کے جوہری معاہدے  سے نکلنے کے فیصلے کے جواب میں یورینیم کی لامحدود  افزودگی دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر