تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
اسرائیل پر فائر کئے گئے میزائیل مقاومتی محاذکی کامیابی کی علامت ہے

نیوزنور12مئی/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کئے گئے میزائیل مقاومتی محاذ کی حتمی فتح ہے کیونکہ صیہونی رژیم اپنے ناپاک وجود سے آج سب سے نازک دور سے گذر رہی ہیں۔

اسلامی بیداری صارفین۵۹ : // تفصیل

ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:

اسرائیل پر فائر کئے گئے میزائیل مقاومتی محاذکی کامیابی کی علامت ہے

نیوزنور12مئی/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کئے گئے میزائیل مقاومتی محاذ کی حتمی فتح ہے کیونکہ صیہونی رژیم اپنے ناپاک وجود سے آج سب سے نازک دور سے گذر رہی ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین’’شیخ مہر رزاق‘‘نے شامی فوج کی طرف سے مقبوضہ علاقوں پر میزائیل فائر کرنے پر شامی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے حملے صیہونی رژیم کی جارحیت کا فطری ردعمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان میزائیل حملوں نے علاقے میں صیہونی رژیم کی بالا دستی کو ختم کردیا ہے ۔

انہوں نے دنیا بھر کے تمام امن و حریت پسند عوام سے تاکید کی کہ وہ غاصب رژیم کے مظالم کے خلاف اور مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کیلئے متحد ہوجائیں ۔

انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسطین کے اندر اور باہر ایک متحدہ محاذ کھولنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کا محاذ تشکیل دینے سے فلسطین اور تمام مقبوضہ علاقوں کو آزاد کیا جائے گا ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر