تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
امام قبلہ اول:
اسرائیلی بلدیاتی انتخابات میں فلسطینیوں کی شرکت حرام اور قوم سے غداری ہے

 نیوزنور12مئی/مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین نے اس بات کے ساتھ کہ امریکہ اور اسرائیل کی القدس کے حوالے سے اشتعال انگیزیوں کا جواب فلسطینی قوم کے اتحاد میں مضمر ہےکہا ہے اسرائیل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں فلسطینیوں کا کسی بھی شکل میں حصہ لینا قوم سے غداری اور حرام ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۵ : // تفصیل

امام قبلہ اول:

 اسرائیلی بلدیاتی انتخابات میں فلسطینیوں کی شرکت حرام اور قوم سے غداری ہے

 نیوزنور12مئی/مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین نے اس بات کے ساتھ کہ امریکہ اور اسرائیل کی القدس کے حوالے سے اشتعال انگیزیوں کا جواب فلسطینی قوم کے اتحاد میں مضمر ہےکہا ہے اسرائیل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں فلسطینیوں کا کسی بھی شکل میں حصہ لینا قوم سے غداری اور حرام ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ’’الشیخ نواھضہ‘‘ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی تمام تر سازشوں  اور ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود القدس فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینی قوم ہی کا رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات کا جواب فلسطینی قوم کے اتحاد میں مضمر ہےاسلئے پوری فلسطینی قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے ٹرمپ کی سازشوں کو ناکام بنا دے۔

قبلہ اول کے امام نے کہا کہ القدس فلسطینی قوم، عرب اور عالم اسلام کی ملکیت ہے القدس ہمارے ایمان اور روح کا حصہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ القدس گردش زمانہ کے اہم واقعات میں سر فہرست، ہمیشہ توجہ طلب، جنگ کا عنوان اور اسلام کی شاع رہے گا۔

الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے عالمی قوانین اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی توہین کی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ عالم اسلام کی عوام کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان پر سامنے آنے والا رد عمل مناسب ہے مگر حکومتوں کی طرف سے  القدس کے حوالے سے مذمت کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔

موصوف امام جمعہ  نے خبردارکیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی سازشیں خطے میں مذہبی جنگ بھڑکا سکتی ہیں۔

الشیخ اسماعیل نواھضہ نےمزید کہا کہ امریکی صدر کی اشتعال انگیزی کا جواب فلسطینی قوم کی یکجہتی میں ہے فلسطینی کو اپنی صفوں میں اختلافات ختم کرکے اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور امریکیوں اور صہیونیوں کو قومی یکجہتی سے جواب دینا ہوگا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر