تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
حزب اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ:
آل سعود کے پیٹروڈالرس بھی لبنان کے حالیہ انتخابی نتائج کو بدلنے میں کامیاب نہ ہوسکے

نیوز نور14 مئی /لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایگزیکٹوکونسل  کے سربراہ نے کہا ہے کہ  حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج  سے  ایک بار پھر ثابت ہو اہے کہ  سعودی عرب کےاربوں پیٹروڈالزبھی ان نتائج کو بدلنے میں کام نہیں آئے۔ 

استکباری دنیا صارفین۱۰۱ : // تفصیل

حزب اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ:    

آل سعود کے پیٹروڈالرس بھی لبنان کے حالیہ انتخابی نتائج کو بدلنے میں کامیاب نہ ہوسکے

نیوز نور14 مئی /لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایگزیکٹوکونسل  کے سربراہ نے کہا ہے کہ  حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج  سے  ایک بار پھر ثابت ہو اہے کہ  سعودی عرب کےاربوں پیٹروڈالزبھی ان نتائج کو بدلنے میں کام نہیں آئے۔ 

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ایک بیان میں ’’سید صفوی الدین‘‘نے کہاکہ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج  سے  ایک بار پھر ثابت ہو اہے کہ  سعودی عرب کےاربوں پیٹروڈالزبھی ان نتائج کو بدلنے میں کام نہیں آئے۔ 

انہوں نے کہاکہ ان انتخابات میں مقاومتی تحریک کےسامنے  امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب  بین الاقوامی اورسیاسی سطح پر بھی  ناکام رہے۔

انہوں نے کہاکہ ان انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ ،تحریک عمل اس کے اتحادیوں کے دوستوں کا مقاومتی ماحول  چھایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ  لبنان کے حالیہ اہم ترین پارلیمانی انتخابات میں  تحریک مقاومت حزب اللہ اور اس کی اتحادی جماعتیں سب سے بڑے اتحاد کے طورپرا ُبھر کر سامنے آئیں جبکہ سعد حریری کی قیادت میں امریکی نواز مستقبل تحریک کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ہوا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر