تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی آرچ بشپ:
رجعتی علاقائی حکومتیں اپنی دولت سے دنیائے عرب کو تباہ کررہی ہیں

نیوز نور14 مئی /فلسطین کے ایک عیسائی مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں جو واقعات رونما ہورہے ہیں  ان کی ذمہ دار امریکی نواز علاقائی رجعتی حکومتیں ہیں۔ 

استکباری دنیا صارفین۹۹ : // تفصیل

فلسطینی آرچ بشپ: 

رجعتی علاقائی حکومتیں اپنی دولت سے دنیائے عرب کو تباہ کررہی ہیں

نیوز نور14 مئی /فلسطین کے ایک عیسائی مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں جو واقعات رونما ہورہے ہیں  ان کی ذمہ دار امریکی نواز علاقائی رجعتی حکومتیں ہیں۔ 

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ’’عطا ء اللہ حنا ‘‘نے کہاکہ مقبوضہ یروشلم میں جو واقعات رونما ہورہے ہیں  ان کی ذمہ دار امریکی نواز علاقائی رجعتی حکومتیں ہیں۔ 

انہوں نے کہاکہ  عرب  رژیمیں  اپنی دولت سے پوری عرب دنیا کو تباہ کررہی ہیں اور ان سے  فلسطینیوں کا دفاع کرنے کی اُمید نہیں کی جاسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ  امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ  اشتعال انگیز اورایک دشمنانہ اقدام ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اورصیہونی سازشوں کا مقابلہ  کرنے کا واحد راستہ استقامت اورمقاومت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سابق سفارتکار پیٹروان بورن نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ نے گذشتہ تاریخ سے عبرت حاصل نہیں کی اور یقیناً امریکی صدر کا فلسطین میں سفارتخانے کو منتقل کرنے کا مقصد فقط صہیونی لابی کے اہداف و مقاصد کو امریکہ میں پورا کرنا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر