تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
روسی یونیورسٹی کے معروف اُستاد:
روس ،چین اورایران امریکی غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں

نیوز نور15 مئی/ ایک روسی یونیورسٹی کے معروف پروفیسر نے  کہا ہے کہ  ایران ،چین اورروس  دنیامیں امریکی غنڈہ گردی  کا پائیداری کےساتھ مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۴۴ : // تفصیل

روسی یونیورسٹی کے معروف اُستاد:

روس ،چین اورایران  امریکی غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں

نیوز نور15 مئی/ ایک روسی یونیورسٹی کے معروف پروفیسر نے  کہا ہے کہ  ایران ،چین اورروس  دنیامیں امریکی غنڈہ گردی  کا پائیداری کےساتھ مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ایک انٹرویو میں ’’الیگزنڈر ڈوگن‘‘نے کہاکہ  ایران ،چین اورروس  دنیامیں امریکی غنڈہ گردی  کا پائیداری کےساتھ مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ  دنیا آج یک قطبی سے کثیر القطبی دنیا میں بدل چکی ہے روس  کثیر القطبی نظریہ رکھتا ہے اور ایسا نظریہ رکھنے والے ممالک  مغرب کےساتھ تصادم کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ہم  مغرب کی تسلط پسندی  اور غنڈہ گردی کو مستردکرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو دنیا کے تمام علاقوں اورخطوں پر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی غنڈہ گردی اورتوسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں آپسی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح کے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایران  امریکہ کی غنڈہ گردی کا ہر سطح پر  مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے امریکہ گذشتہ 40 برسوں سے ایرانی  عوام کے خلاف اپنی معاندانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر