تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
سابق سی آئی اے آفیسر:
امریکہ،سعودی عرب اور اسرائیل کا شیطانی مثلث علاقے میں جنگ و جدال کی بنیادی وجہ ہے

نیوزنور15مئی/امریکی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے ایک سابق آفیسر نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو علاقے میں اختلافات کے بنیادی عوامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان تین ممالک کا شیطانی مثلث علاقے میں جنگ و جدال کا بانی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۹۷ : // تفصیل

سابق سی آئی اے آفیسر:

امریکہ،سعودی عرب اور اسرائیل کا شیطانی مثلث علاقے میں جنگ و جدال کی بنیادی  وجہ ہے

نیوزنور15مئی/امریکی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے ایک سابق آفیسر نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو علاقے میں اختلافات کے بنیادی عوامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان تین ممالک کا شیطانی مثلث علاقے میں جنگ و جدال کا بانی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کےشہرمشہد المقدس میں منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس افق نوکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے سابق انٹیلی جنس آفیسر’’فلپ ایم گرالڈی‘‘نے کہا کہ اسرائیل تنہا وہ ملک ہے جو مشرقی وسطیٰ میں جوہری اسلحہ رکھتا ہےاور یہی استکباری قوتوں کا نومولود شیطانی اولاد مشرق وسطیٰ کے خطے میں جنگوں اور افراتفری کی بنیادی وجہ ہے۔

انسداد دہشتگردی کے امریکی ماہر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی میڈیا پر اسرائیل کا مکمل کنٹرول ہے کہاکہ اسرائیل اور امریکہ علاقے میں کشیدگی جاری رکھنے اور شام، لبنان اور ایران پر ناجائز حملہ کرنے کی تلاش میں ہیں اور ٹرمپ کبھی بھی تنازعات اور کشیدگی کو کم نہیں کر پائیں گے بلکہ وہ علاقے میں جنگ وجدال کو ہی بڑھاوا دیں گے جبکہ مغربی میڈیا تو اسرائیل کو ہمیشہ بے گناہ اور معصوم ظاہر کرتا ہے۔

سی آئی اے کے سابق عہدیدار نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علاقے میں اختلافات کے بنیادی عوامل امریکہ، اسرائیل اورسعودی عرب ہیں کہاکہ یہ تین ممالک  اور ان کا شیطانی مثلث علاقے میں جنگ و جدال کی اصل وجہ ہے۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ ایسے حال میں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے علحیٰدگی اختیار کی مشہد میں اس کانفرنس کا انعقاد ایک خاص اہمیت کی حامل ہے اور اس مسئلے کو بھی اس کانفرنس میں مورد بحث قرار پانا چاہیے۔

انہوں نے غزہ پر اسرائیل کے ناجائز اور غیر قانونی محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسرائیل نے غزہ کے ڈھائی ملین افراد کو قید کر رکھا ہے۔

سی آئی اے کے سابق انٹیلی جنس افیسر نے مزید کہاکہ امریکہ ہمیشہ اسرائیل کی حمایت اور ہر دور میں اس کی تمام اسٹراٹیجک غلطیوں کا دفاع کرتا رہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر