تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
افغان تجزیہ کار:
ایران مخالف امریکی اقدام اقوام عالم کیلئے انتہائی مایوس کن /ان کی وجہ سے دنیا میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے

نیوزنور15مئی/افغانستان انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ نے کہاہےکہ ایران کے جوہری معاہدے کے خلاف ٹرمپ کے فیصلے کی  کوئی بھی حمایت نہیں کرے گا۔

استکباری دنیا صارفین۶۸ : // تفصیل

افغان تجزیہ کار:

 ایران مخالف امریکی اقدام اقوام عالم کیلئے انتہائی مایوس کن /ان کی وجہ سے دنیا میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے

نیوزنور15مئی/افغانستان انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ نے کہاہےکہ ایران کے جوہری معاہدے کے خلاف ٹرمپ کے فیصلے کی  کوئی بھی حمایت نہیں کرے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق افغانستان انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ’’داود مرادیان‘‘نےکہا کہ امریکی صدر کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں کوئی بھی خودمختار ملک اس اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔

افغانستان کے معروف سیاسی تجزیہ کانے کہاکہ ٹرمپ کے ایران مخالف اقدام کےفورا بعد امریکہ میں ایک عوامی جایزہ میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ امریکہ کی اکثر عوام نے ایران کی جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں ایک اہم ملک ہے جس کی وجہ سے وہ امریکہ سے اپنے مفادات کے تحت بات چیت کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے۔

افغانستان کے سابق سفارتکار نے کہا کہ اُمید ہے کہ بہت جلد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا دروازہ پھر سے کھل جائے اور میرے خیال میں باہمی تنازعات کا واحد راستہ گفتگو اور بات چیت ہی ہے۔

افغانستان میں ایران کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سخت دشمنی کے باوجود افغاستان کی سرزمین کبھی ان دونوں حریف ممالک کے پراکسی وار  کی جگہ نہیں رہی۔

داود مرادیان نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدےسے امریکہ کی دستبرداری اقوام عالم کے لئے ایک مایوس کن اقدام ہے جس کی وجہ سے دنیا کے امن و مان کی صورت حال مزید خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر