تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
یونانی صحافی:
امریکہ کے پاس جے سی پی او سے نکلنے کا کوئی حقیقی جواز نہیں ہے

نیوزنور15مئی/یونان کے ایک معروف صحافی نے اس بات کے ساتھ کہ امریکہ کے پاس جامع مشترکہ ایکشن پلان سے نکلنے کا کوئی جواز نہیں ہے کہا ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہنا چاہئے کونکہ یہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے اور یقینی طور پر اسے بہتر معاہدہ نہیں ہوسکتا ۔

استکباری دنیا صارفین۲۱۷ : // تفصیل

یونانی صحافی:

امریکہ کے پاس جے سی پی او سے نکلنے کا کوئی حقیقی جواز نہیں ہے

نیوزنور15مئی/یونان کے ایک معروف صحافی نے اس بات کے ساتھ کہ امریکہ کے پاس جامع مشترکہ ایکشن پلان سے نکلنے کا کوئی جواز نہیں ہے کہا ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہنا چاہئے کونکہ یہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے اور یقینی طور پر اسے بہتر معاہدہ نہیں ہوسکتا ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ارنا کے ساتھ انٹریو میں ’’نیکالس سلوس‘‘نے اس بات کے ساتھ کہ امریکہ کے پاس جامع مشترکہ ایکشن پلان سے نکلنے کا کوئی جواز نہیں  کہا ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہنا چاہئے کونکہ یہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے اور یقینی طور پر اسے بہتر معاہدہ نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ یونان کی حکومت ہم آہنگی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور ہم کسی بھی ملک کے خلاف دھونس اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یونانی حکومت تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان2015ء میں ہوئے ایٹمی معاہدے کو سبو تاژ کرنے کی کوششوں کی مخالف ہے۔

موصوف صحافی نے کہا کہ ہم اس معاہدے کی برقراری کے حق میں ہیں ہمیں یہ علم نہیں کہ کیوں ٹرمپ اس اہم معاہدے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کے ساتھ کہ یونان ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی پابندیوں کا مخالف ہےکہا کہ ایران کا مؤقف اور نقطہ نظر حقائق پر مبنی اور دانشمندانہ ہے اور تہران اپنی معشیت کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے اور جامع مشترکہ  ایکشن پلان ایران کے حق میں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ممکنہ تصادم کے نتائج کو ذہن میں رکھنا چاہئے کیونکہ عالمی طاقتیں چین،روس ،یورپی یونین اور دنیا کے دیگر ممالک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یونانی تجزیہ نگار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ٹرمپ کے اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ٹرمپ کو خود اپنے اُٹھائے گئے غیر دانشمندانہ اقدامات پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر