تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
پاکستانی دفتر خارجہ:
بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کاافتتاح مسلمانوں کے روح پر وار کرنے کے مترادف ہے

 نیوزنور15مئی/پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خود مختار فلسطین کےمؤقف کی تائید کرتا ہےپاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۶۲ : // تفصیل

پاکستانی دفتر خارجہ:

بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کاافتتاح مسلمانوں کے روح پر وار کرنے کے مترادف ہے

 نیوزنور15مئی/پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خود مختار فلسطین کےمؤقف کی تائید کرتا ہےپاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خود مختار فلسطین کے مؤقف کی تائید کرتا ہے پاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیان میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ننگی جارحیت کی مثال  تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے

واضح رہے کہ امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر دنیا بھر سے امریکہ پر تنقید کی جا رہی ہےاوردوسری جانب اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک 52 سے زائد فلسطینی شہید اور2000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر