تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری :
امام خمینی ؒنے عمل سے ثابت کر دیا کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے

نیوزنور15مئی/حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینیؒ نے سب سے پہلا قدم یہ اُٹھایا  کہ اسرائیل کی سفارت کو فلسطین کے سفارت میں بدل دیا تا کہ اعلان کر دیں کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے ۔

اسلامی بیداری صارفین۱۴۵ : // تفصیل

حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری :

امام خمینی ؒنے عمل سے ثابت کر دیا کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے

نیوزنور15مئی/حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینیؒ نے سب سے پہلا قدم یہ اُٹھایا  کہ اسرائیل کی سفارت کو فلسطین کے سفارت میں بدل دیا تا کہ اعلان کر دیں کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری ’’شیخ نعیم قاسم‘‘ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینیؒ نے سب سے پہلا قدم یہ اُٹھایا  کہ اسرائیل کی سفارت کو فلسطین کے سفارت میں بدل دیا تا کہ اعلان کر دیں کہ فلسطین کا مسئلہ سر فہرست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے فلسطین کی آزادی کی راہ میں بہت قربانی پیش کی ہے کہ جس میں سن 2000ءاور2006ء کے آپریشن کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔

موصوف نائب سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت نئے مرحلہ میں امریکہ ، صیہونی حکومت اور اس کے نوکر و غلام سے مقابلہ میں مقاومتی فرنٹ کی نئی کامیابی کی شروعات ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلہ کا اصلی مقصد تمام فلسطین کی آزادی ہے اور اس کیلئے فلسطین کے تمام گروہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ کم سے کم اتحاد و یکجہتی کا عملی نمونہ پیش کریں ۔

شیخ نعیم قاسم نے مزیدعرب حکام کی طرف سے صیہونی حکومت کے ساتھ عادی رابطہ کے اقدام کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ عادی رابطہ برقرار کرنا فلسطینیوں  کی حمایت سے فرار کرنے کے مترادف ہے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر