تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
بیروت کے امام جمعہ :
اسرائیل خطے میں امریکی سیاست کو نافذ کرنے والا پیادہ ہے

نیوزنور17مئی/بیروت کے امام جمعہ نے قدس شریف کو صیہونی حکومت کے ذریعہ یہودیانے میں تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو خطے میں امریکی پالیسی اجرا کرنے والا پیادہ قرار دیاہے ۔

استکباری دنیا صارفین۹۵ : // تفصیل

بیروت کے امام جمعہ :

اسرائیل خطے میں امریکی سیاست کو نافذ کرنے والا پیادہ ہے

نیوزنور17مئی/بیروت کے امام جمعہ نے قدس شریف کو صیہونی حکومت کے ذریعہ یہودیانے میں تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو خطے میں امریکی پالیسی اجرا کرنے والا پیادہ قرار دیاہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے امام جمعہ’’ حجت الاسلام سید علی فضل الله‘‘ نے روز نکبت کی سترہویں سال کی مناسبت سے ایک بیانیہ جاری کر کے صیہونی حکومت سے مقابلہ میں فلسطینی قوم کی مقاومت ، ایثار و قربانی و شہادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو خطے میں امریکی پالیسی اجرا کرنے والا پیادہ قرار دیاہے  ۔

انہوں نے صیہونی غاصب حکومت سے مقابلہ کرنے میں نئے طرز و طریقے کو ایجاد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی  کہ فلسطینی قوم کا مؤقف قدس کی یہودی سازی کے لئے نوکروں کی کوشش کے خلاف مقابلہ کے لئے معیار و بنیاد ہے ۔

موصوف امام جمعہ نے کہا کہ واپسی مارچ کہ جو صیہونی حکومت کی وحشی گری و ظلم و جنایت کے رو برو ہوا ایک عملی و طبیعی جواب کی شروعات کے لئے ایک اہم قدم ہے کیونکہ صیہونی و استکباری طاقتیں مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ قدس شریف کے ارمانوں کو فراموش کرنے کی کوشش کرنے میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی غاصب جو ظلم و جنایت کی پالیسی غزہ میں انجام دے رہا ہے در اصل یہ منصوبہ ان کی طرف سے اجراء ہونے سے پہلے امریکیوں کی طرف سے منظم و منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

حجت الاسلام فضل الله نے مزید امریکی سفارت خانے کو قدس شریف منتقل کرنے، قدس کو یہودیا نے میں تبدیل کرنے کے  منصوبےکے خلاف اور فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہوکردشمنوں کے تمام منصوبوں کو تباہ کرنے کے لئے تمام امکانات وسہولیات سے استفادہ کرنے کی تاکید کی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر