تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21مئی/عراق میں الصادقون سیاسی تحریک کے ایک سرگرم کارکن نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کا دعوی امریکہ کی ایک سازش ہے۔

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

نیوزنور21مئی/تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے ہزاروں افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت اور امن کے علمبردار ممالک، این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑ ہے۔

نیوزنور21مئی/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا اور پنہاں سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حزب اللہ لبنان کو لبنانی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کی ہمت نہیں ہے۔

نیوزنور21مئی/ملائیشیائی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہو گا۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین :
یروشلم کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رہےگی

 نیوزنور16مئی/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے  غاصب صیہونی رژیم کےہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تمام سازشوں  کے باوجود یروشلم سمیت تمام فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رہےگی۔

اسلامی بیداری صارفین۱۳۶ : // تفصیل

ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین :

یروشلم کو  آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رہےگی

 نیوزنور16مئی/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے  غاصب صیہونی رژیم کےہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تمام سازشوں  کے باوجود یروشلم سمیت تمام فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رہےگی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ مصطفی ملص‘‘نے غاصب صیہونی رژیم کےہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ  تمام سازشوں  کے باوجود یروشلم سمیت تمام فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رہےگی۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی نوجوانوں  کی طرف سے یوم نکبہ پر کی جانے والے مظاہروں کو سراہتے ہوئے کہاکہ  فلسطینیوں کی واپسی فلسطینیوں کا حق ہے اور غاصب صیہونیوں کو  تاریخ فلسطین کے ہر علاقےسے نکلنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں ہونے والے قتل عام میں مغربی ممالک خاص کر امریکہ برابر کاشریک ہے۔

انہوں نے یروشلم اوردیگر فلسطینی علاقوں کو  آزاد کرانے کیلئے جاری تحریک کو جاری رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ  یروشلم فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اورہمیشہ رہےگا۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی اوران کے اتحادی  مقبوضہ یروشلم کی حیثیت کو بدلنے کیلئے جو بھی سازشیں کریں اس مقدس شہر کو فلسطینیوں سے  کوئی الگ نہیں کرسکتا ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر