تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین اورچیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ (ص)نےلاہور میں سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کے دوران حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو قیامت تک اہل اسلام کیلئے مشعل راہ قرار دہتے ہوئے کہا ہے کہ آپؑ کے سیرت و کردار سے اُمت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے۔

نیوز نور : امریکہ میں قائم عالمی اسلامی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے اس سمجھوتے کو عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک امریکی شہری کی حیثیت سے اپنے صدر سے بالکل مایوس ہوچکا ہوں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اور حوزہ علمیہ کےاستاد نے نمازکو بحرانوں کی مینجمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورا کا ایک اہم پیغام اورعاشورائی طرززندگی کی ایک اہم صفت نمازکو اول وقت پڑھنا ہے۔

نیوز نور : لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں اور اس مسئلے کا دعوی کرنے والے اپنے دعوے کے حوالے سے ثبوت بھی پیش نہیں کرسکتے۔

نیوز نور : پاکستان کے نامور اہلسنت عالم دین اور سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امام عالمی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیا۔

  فهرست  
   
     
 
موضوعات کی فہرست: محافل و مجالس
حجاج کرام کے نام امام خامنہ ای کا پیغام:
استکبار کی شرانگیز سیاست، غاصب صیہونی جرائم اور مسجد الاقصی کے حریم کی ایک بار پھر توہین مسلمانوں کے لئے اولین مسئلہ
نیوزنور: حج سے مشرف ہونے والے برادران و خواہران (گرامی)، بلا تفریق ملک و قوم، سب اس حکمت آمیز کلام پروردگار پر غور کریں اور دنیائے اسلام اور خاص طور پر مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے، ذاتی اور گرد و پیش کے وسائل اور توانائیوں کے مطابق اپنے لئے فریضہ اور ذمہ داری طے کریں اور اس کے تحت کوششیں انجام دیں۔
: // | پرنٹ Print/
قد آور دینی شخصیات اور مفکرین و دانشوروں کا امام خمینیؒ کو خراج:
امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے ہندوستان زیر انتظام کشمیر میں پُروقار امام خمینیؒ کانفرنس

نیوزنور: کسی بھی قوم کی عزت و ذلت خود اس قوم کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ۔ قوموں کے عزت و ذلت میں سب سے پہلے اس قوم کے اعمال اور پھر خداکا فیصلہ شامل ہوتا ہے ۔ امام خمینیؒ نے پہلے خود کو قرآن و سنت اور اسوہ اہلبیت ؑ کے سانچے میں ڈالا تب جاکر ان کی قوم بیدار ہوئی اور ایران میں ایک اسلامی انقلاب برپا ہوا ۔

: // | پرنٹ Print/
اما م خمینی ؒ کی برسی پرہوٹل گرینڈ ممتاز سرینگر میں اپنی نوعیت کی منفرد تقریب :
تکفیری دہشتگردی کی مذمت،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایران سے مداخلت کی اپیل

نیوز نور : بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ امام خمینی ؒکی26ویں برسی کے موقعہ پر  ہندوستان زیر انتظام کشمیر کےہوٹل گرینڈ ممتاز سرینگر میں اہلسنت جوانوں کی طرف سے منعقدہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تکفیری دہشتگردی کی مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنےکے حوالے سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔

: // | پرنٹ Print/
امام خامنہ ای :امریکا سے مذاکرات صرف ایٹمی مسئلے میں

نیوزنور: قائد انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں زور دیکر کہا کہ ایران میں کوئی بھی شخص ایٹمی مسئلے کے سفارتی حل کا مخالف نہیں ہے، تاہم دوسری جانب ملت ایران، ہمارے حکام اور مذاکراتی ٹیم کے ارکان امریکا کی زور زبردستی اور مرضی مسلط کرنے کی کوششوں سے متاثر ہونے والے نہیں ہیں۔ بلکہ اس عظیم امتحان سے بھی وہ اپنی استقامت کے ذریعے سرخرو ہوکر باہر نکلیں گے۔قائد انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کی آیہ کریمہ کی روشنی میں چار ستونوں 'نماز، زکات، امر بالمعروف اور نھی عن المنکر' کو اسلامی نظام کی شناخت اور عناصر ترکیبی سے تعبیر کیا۔ آپ نے فرمایا: "اللہ تعالی نے وعدہ کیا ہے کہ جس قوم کے پاس بھی یہ چار خصوصیتیں ہوں گی، اللہ اس کی نصرت فرمائے گا اور ظالم طاقتوں کے تسلط سے اسے نجات دلائے گا۔"

: // | پرنٹ Print/
نئے ایرانی سال کے آغاز پرحضرت امام خامنہ ای کا ایرانی عوام کے نام پیغام

نیوزنور: (ایرانی )نئے سال کا آغاز حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے شہادت کے ایام سے متصل ہے۔ خاندان رسول اور پیغمبر اعظم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی دختر گرامی سے ہمارے عوام کی عقیدت و محبت کے کچھ تقاضے ہیں، سب کو چاہئے کہ ان تقاضوں کو ملحوظ رکھیں اور یقینا سب ملحوظ رکھیں گے۔ امید ہے کہ یہ ایام اور یہ سال برکات فاطمیہ سے سرشار اور آراستہ ہوں گے اور سنہ 1394 (ہجری شمسی مطابق 21 مارچ 2015 الی 20 مارچ 2016) میں اس عظیم ہستی کے اسم مبارک اور آپ کے ذکر کے عمیق و پائيدار اثرات ہمارے عوام کی زندگی پر مرتب ہوں گے۔ ہماری دعا ہے کہ فطرت کی بہار کا آغاز جو ہجری شمسی سال کا سرآغاز ہوتا ہے، ملت ایران اور ان تمام اقوام کے لئے جو نوروز مناتی ہیں، مبارک ہو۔ میں حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ) کی بارگاہ میں خاکسارانہ سلام و تہنیت پیش کرتا ہوں اور اس موقع پر اپنے عظیم الشان امام (خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ) اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان پاکیزہ ارواح کی دعاؤں اور ان کے انفاس طیبہ کی برکتوں سے ہمیں بہرہ مند فرمائے گا۔

: // | پرنٹ Print/
امام حسین (ع) کے چہلم کے موقعے پر سب سے بڑے انسانی اجتماع کو دیکھ کر دنیا غرق حیرت

نیوزنور:کربلائے معلی میں پر امن طور پر امام حسین (علیہ السلام) کے چہلم کے عزاداروں کے کامیاب پروگرام کے بعد عراق کے وزیر اعظم نے زائرین کی واپسی کے کام میں آسانی پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ،امن منصوبہ اگلے ۶ دن تک لاگو رہے گا ۔

: // | پرنٹ Print/
سماج میں مومنین کا تربیتی کردار کے موضوع پر منعقدہ اسلام اور مسیحیت کے علماء اور رہبروں کی تیسرے دور کی نشست میں:
آیت اللہ محقق داماد اور پاپ فرانسیس نے باہم ملاقات کی

نیوزنور:پاپ  فرانسیس نےآیت اللہ محقق داماد سے خطاب کرتے ہوئے کہا : میں جناب عالی کی علمی صلاحیتوں کے بارے میں اچھی طرح واقف ہوں امید رکھتا ہوں کہ آپ کے تجربیات اور آپ کی اور دیگر مذہبی رہبروں کی موجودگی باعث بنے گی کہ ہم اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں اپنے مقاصد کے نزدیک تر ہو جائیں گے ۔

: // | پرنٹ Print/
تہران میں او آئی سی کا اعلامیہ جاری:
دنیا بھرمیں رواداری، اخوات و بھائی چارہ کی حقیقی اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت،اتحال میں تمام مسائل کا حل مضمر

نیوز نور:6دسمبر2014:اسلام مخالف پروپگنڈہ اور دنیا بھر میں اسلام فوبیا پھیلانے کی کوششوں کا پرزور مقابلہ کرنے اور رواداری،اخوات و بھائ چارہ کے حقیقی اسلامی تعلیمات کو عام کرنےپر زور دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے اطلاعات و نشریات کا دسواں اجلاس گزشتہ روز اختتام پزیر ہوگیا. اس دوران اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں اسلامی ممالک کے وزرائے اطلاعات و نشریات اور اعلیٰ عہدیداروں نے اسلام مخالف مغربی پروپگنڈوں اور دنیا بھر میں اسلام فوبیا پھیلانے کی کوششوں کا پرزور مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشترکہ طور پر دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کی،جو اخوات اوربھائ چارے کا درس دیتی ہے،دنیاکے گوشے گوشے تک پہنچائیں.

: // | پرنٹ Print/
ایرانی اہلسنت عزاداروں کے بارے میں مولوی گرگیج کی گستاخی کا جواب
نیوزنور:آپ کس منطق کے تحت اہل بیت علیہم السلام  کی محبت اور مودت کاکہ قرآن کریم نے بارہا جس کی تاکید کی ہے اس طرح مذاق اڑا سکتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کے سنی مسلک دوستوں  کو جاہل ،ابن الوقت اور مال اندوز  کہتے ہیں ؟!
: // | پرنٹ Print/
حضرت آیت اللہ العظمی سید سیستانی:
یہ نہ کہو کہ سنی ہمارے بھائی ہیں بلکہ یہ کہو کہ وہ ہماری جان ہیں

نیوزنور:ہمارا نظریہ اتحاد کی دعوت پر استوار ہے اور میں نے بارہاکہا ہے اور پھر کہتا ہوں کہ یہ نہ کہو کہ سنی ہمارے بھائی ہیں بلکہ یہ کہو کہ وہ ہماری جان ہیں ۔

: // | پرنٹ Print/
1 2 3 4 5 6 7 
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر