تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نام نہادداعشی خلافت کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی جامع مسجد النوری کی دھماکے میں شہادت دہشت گرد گروپ داعش کا اعتراف شکست ہے۔

نیوزنور:ایک صیہونی روزنامےنے اپنے ایک  مقالے میں لکھا ہے کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان جو اپنے والد کے خصوصی حکم پر سعودی عرب کے نئے ولیعہد منتخب ہوئے ہیں نے اپنا نیا عہدہ سنبھالنے سے قبل اعلی صیہونی حکام سے ملاقات کی ۔

نیوزنور:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے-

نیوزنور:ایران کے ایک بزرگ شیعہ عالم دین نے ایک بیان میں داعش پر سپاہ کے جوابی حملے کو بہترین اور مضبوط دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یوم القدس کی ریلی میں شرکت کرنا ملک اور عالم اسلام کی سلامتی کی ضامن ہے۔

نیوز نور: یمن کےسابق صدر  نے اپنے ایک بیان میں  تحریک انصاراللہ کےساتھ اتحاد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ سعودی جنگی اتحاد کے خلاف یمنی عوام کی حتمی فتح یقینی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
موضوعات کی فہرست: امام خمینی رہ کا وصیت نامہ
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط11
قوہ مجریہ(انتظامیہ) میں غیر صالح بیوروکریٹوں کا خطرہ /مسلمان ممالک کے اقوام کے نام وصیت

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط11/ مسلمان ممالک کے اقوام کے نام وصیت/اور اسلامی ممالک کے اقوام سے میری وصیت ہے کہ اس بات کے منتظر نہ رہیں کہ اسلام اور اسلامی احکام کے نفاذ کیلئے کوئی باہر سے آکر آپ کی مدد کرنےآئے گا؛بلکہ آپ اس حیات بخش نظام کیلئے جو آزادی و خود مختاری کی ضمانت فراہم کرتا ہے کیلئے خود قیام  کریں ۔اور اسلامی ممالک کے علمای اعلام اور خطبای محترم حکومتوں کو بڑی بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجاے اپنی قوم سے مفاہمت کرنے کی دعوت دیں؛ایسا کرنے سے کامیابی اپنے آغوش میں سما لے جائے گي۔نیز لوگوں کواتحاد و یکجہتی کی دعوت دیں؛اور نسل پرستی جو کہ اسلامی احکام کے خلاف ہے سے پرہیز کریں؛ اوراپنے ایمانی بھائیوں کہ جو  جس کسی ملک  یا نسل سے تعلق رکھتے ہوں کی طرف بھائي چارے کا ہاتھ بڑھائيں کہ اسلام بزرگ نے انہیں بھائی کہا ہے۔ اگر یہ ایمانی بھائی چارہ حکومتوں اورملتوں کی ہمت اور خداوند متعال کی تائيد سے وجود میں آتی ہے، دیکھیں گے  کہ دنیا کے سب سے بڑی طاقت (سپرطاقت)مسلمین تشکیل دیں گے۔امیدہے کہ پروردگار عالم کی عنایت سے یہ برادری اور برابری ایک دن حاصل ہوجائے گی۔

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط10
منحرف افراد کا حوزہ علمیہ میں نفوذ پیدا کرنے کا خطرہ

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط10/ میری وصیت یہ ہے کہ ہر زمانے میں خصوصا عصر حاضر میں جبکہ منصوبوں اور سازشوں میں سرعت و قوت پیدا ہو گئی ہے، حوزہ ہای علمیہ کو نظم و ضبط عطا کرنے کیلئے قیام کرنا ضروری بن گیا ہے؛ اسطرح کہ علما، مدرسین اورعظیم الشان افاضل وقت صرف کرکے  دقیق صحیح  پروگرام کے تحت  حوزہ ہای علمیہ  بالخصوص  حوزہ علمیہ قم  اور سبھی دوسرے بڑے  اہم مراکز کو اس نازک وقت میں ہر احتمالی چوٹ سے محفوظ بنائيں ۔

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط09
قضاوت و عدالت اسلامی

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط09/ عصر حاضر اور آئندہ ادوار کے محترم منصفوں کیلئے میری وصیت یہ ہے کہ ان احادیث کو مدنظر رکھیں جو انصاف کی اہمیت اور منصفی کے عظیم خطرے کے بارے میں معصومین علیہم السلام سے منقول ہیں اور ان روایات کو بھی مدنظر رکھیں جو ناحق فیصلوں کے بارے میں آئي ہیں پھر اس عظیم و خطیر کام کی ذمہ داری قبول کریں اور اس کا موقع نہ دیں کہ یہ منصب نا اہل کے حوالے کیا جائے اور وہ لوگ جو اس کام کی لیاقت رکھتے ہیں، اس عہدے کو قبول کرنے سے انکار نہ کریں اور نا اہل لوگوں کو موقع نہ دیں اور جان لیں کہ اس عہدے کا خطرہ عظیم ہے اور اس کا اجرو ثواب بھی عظیم ہے اور آپ جانتے ہیں کہ قاضی کے عہدے کو قبول کرنا اس کی لیاقت و اہلیت رکھنے والے کیلئے واجب کفائی ہے۔

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط08
مغرب نوازی اور مشرق نوازی کا روگ

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط08/ اورمیں ملک کی سرکاری مذہبی اقلیتوں سے وصیت کرتا ہوں کہ وہ پہلوی حکومت کے زمانے سے عبرت حاصل کریں اورایسے شخص  جو اپنے مذہب اور اسلامی جمہوریہ کا وفادارہو اور جہانخوار طاقتوں سے وابستہ نہ ہو اور ملحد ،انحرافی اور التقاطی مکاتب کی طرف رجحان نہ رکھتا ہو کو اپنا نمایندہ انتخاب کریں۔

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط07
ایرانی عوام اور دیگر تمام مسلمانوں کے نام وصیت

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط07/ اور مسلمان اقوام سے وصیت کرتا  ہوں کہ اسلامی جمہوریہ کی حکومت اور ایران کی مجاہد قوم سےسبق سیکھیں اور اپنی ظالم حکومتوں کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں کہ وہی ملت ایران کا بھی مطالبہ ہے کو اگر تسلیم نہیں کرتے ، تو پوری  طاقت کے ساتھ ان کو اپنی اوقات بتائيں،جو کچھ مسلمانوں کی بدبختی کا سبب ہے وہ ان کی حکومتوں کا مشرق اور مغرب سے وابستہ رہنا ہے۔ اور میں تاکید کے ساتھ نصیحت کرتا ہوں کہ  اسلام اور اسلامی جمہوریہ کے مخالفین کے تبلیغی شور شرابے پر دھیان نہ دیں کیونکہ ان کا مقصد یہ ہے کہ اسلام کو میدان سے نکال باہر کریں تاکہ بڑی طاقتیں اپنی مفادات کو حاصل کر سکیں۔

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط06
انقلاب اسلامی کا تمام انقلابوں کے ساتھ موازنہ

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط06/ براداران!آپ یہ اوراق میری موت سے پہلے نہیں پڑھیں گے۔ ممکن ہے کہ میرے بعد پڑھیں ، اس وقت کہ جب میں آپ کے درمیان نہ ہوں گا کہ اپنے مفاد میں آپ کی توجہ کو مبذول کرنے اور مقام و مرتبے، نیز اقتدار کے حصول کیلئے آپ کے جوان دلوں سے کھیلنا چاہوں ، چونکہ آپ شائستہ جوان ہیں ، اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنی جوانی  کو، اللہ ، اسلام عزیز اور اسلامی جمہوریہ کی راہ میں لگائيں تاکہ دونوں جہاں کی سعادت حاصل کرسکیں۔ اور خداوند غفور سے دعا کرتا ہوں کہ انسانیت کے سیدھے راستے پر آپ کی ہدایت کرے اور ہمارے اور آپ کے ماضی کی لغزشوں کو اپنی رحمت واسعہ کے ذریعے در گزر فرمائے۔ آپ بھی خلوتوں میں خداوند عالم سے یہی دعا کریں،کیونکہ وہ ہادی اور رحمن ہے۔

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط05
صدی کی سب سے اہم سازش

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط05/ میں اس وصیت نامے میں صرف اشارہ کرکے آگے بڑھتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ مصنفین ، ماہرین سماجیات اور مورخین ، مسلمانوں کو اس غلطی سے نکال لیں گے۔ اور جو کچھ کہا جا چکا ہے اور کہا جاتا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کا کام معنویات سے سے ہے اور انہوں نے حکومت اور علائق دنیوی کو ٹھکرادیا ہےاور انبیاء و اولیاء، نیز بزرگ ہستیاں اس سے پرہیز کرتے تھے اور ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے ،  یہ نہایت ہی افسوسناک غلطی ہے  کہ جس کا انجام امت اسلامیہ کو تباہ کرنا اور خونخوار سامراجیوں کیلئے راستہ کھولنا ہے ، کیونکہ جو کچھ ناقابل قبول اور مردود ہے وہ شیطانی، آمرانہ اور ظالمانہ حکومتیں ہیں کہ جو سلطہ جوئی اور منحرف منصوبوں اورایسی دنیا کہ جس سے دوری کی جائے؛مال و دولت جمع کرنا، اقتدار کی ہوس اور طاغوت کی پیروی ہے اورسر انجام ایسی دنیا ہے کہ جس میں انسان  حق تعالی سے غافل رہے۔لیکن حق کی حکومت مستضعفان کے فائدے کیلئے اور ظلم و جور کے روک تھام اور اجتماعی عدل و انصاف کو رواج دینے کیلئے کہ جس کے لئے سلیمان بن داوود علیہما السلام اور اسلام کے عظیم الشان پیغمبر  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عظیم اوصیا علیہم السلام نےکوشش کرتے تھے؛ یہ اہم واجبات میں سے ہے اور ایسی حکومت کو برقرار کرنا اعلی ترین عبادت ہے ، چنانچہ صحیح و سالم سیاست ہی ان حکومتوں میں بنیادی اور لازمی امور  رہی ہے۔ایران کی بیدار اور ہوشیار قوم کو چاہئے کہ وہ اسلامی بصیرت کے ساتھ ان سازشوں کو ناکام بنائے۔ اور فریضہ شناس مقررین اور مصنفین قوم کی مدد کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں  اور فتنہ گر شیطانوں کے ہاتھ کاٹ پھینکیں۔

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط04
اسلامی انقلاب کے وقوع پذیر ہونے اور اسکی کامیابی کا راز

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط04/ اسلامی انقلاب کے وقوع پذیر ہونے اور اسکی کامیابی کا راز: حال و مستقبل میں ایرنی عوام اور دنیا  بھرکے مسلمانوں کو جو چیزیں در پیش ہیں اور ہمیشہ اس کی اہمیت کو مد نظر رکھنا چاہئے وہ خانہ بر انداز و تبا ہ کن تفرقہ انگیز افواہیں ہیں کہ جن کو ہمیشہ ناکام بنانا ہے۔تمام مسلمانوں خاص کر ایرانیوں اور بالخصوص عصر حاضر کیلئے میری وصیت یہ ہے کہ ان سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، ہر  ممکن طریقے سے اپنا اتحاد و اتفاق بر قرار رکھیں اور اپنے اتحاد سے کافروں نیز منافقوں کو مایوس کردیں۔

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط03
تمام مظلوموں سے وصیت

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط03/تمام مظلوموں سے وصیت: تمام معزز مظلوم قوموں اور ایران کی عزیز قوم سے وصیت کرتا ہوں کہ  اس سیدھے راستے سے جو نہ ملحد مشرق سے اور نہ ظالم اور کافر مغرب سے جڑا ہوا ہے، بلکہ  اس راستے  سے کہ جسے  خداوند عالم نے انہیں نصیب فرمایا ہے اس پرنہایت استحکام ، ذمہ داری اور پائیداری کے ساتھ قائم رہتے ہوئے ، ایک لمحہ کیلئے  بھی اس نعمت کا شکر ادا کرنے سے غافل نہ رہیں اور بڑی طاقتوں کے ایجنٹوں کے ناپاک ہاتھ ، خواہ یہ ایجنٹ بیرونی ہوں یا ان سے بھی بدتر اندرونی ، ان کی پاکیزہ نیت اور آہنی ارادوں میں رخنہ نہ ڈال سکیں؛ اور یاد رکھیں کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور مشرق و مغرب کی شیطانی و سامراجی طاقتیں جو کچھ الٹا سیداھا ہانک رہی ہیں یہ سب اس بات کی دلیل ہے کہ آپ الہی قدرت کے مالک ہیں اورخدائے بزرگ و برتر انہیں اس دنیا میں اور عالم آخرت میں بھی سزا دے گا۔ إنَّه ولی النِّعَم وبِیدِه ملکوتُ کلِّ شیءٍ-

: // | پرنٹ Print/
امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط02
ہمارے قوم کے افتخارات

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط02؛ہمارے قوم کے افتخارات:اورہمارے عوام ، بلکہ تمام مسلمانوں اور دنیا کے مستضعفین کو یہ فخر ہے کہ ان کےدشمن جو خدائے بزرگ و برتر ، قرآن کریم  اور اسلام عزیز کے دشمن ہیں وہ ایسے درندے ہیں جو اپنے ظالمانہ مقاصد کیلئے کسی بھی جرم و خیانت سے دریغ نہیں کرتے اور اقتدار تک پہنچنے ، نیز اپنے گھناؤنے مفادات کے حصول کیلئے دوست  اور دشمن کا بھی لحاظ نہیں کرتے ۔ امریکہ ان میں سر فہرست ہے جو بذات خود ایک ایسی دہشت گرد حکومت ہے جس نے پوری دنیا میں آگ لگا رکھی ہے اور عالمی صیہونزم اس کا  ہم پیمان ہے  جو اپنے حریصانہ مقاصد کے حصول کیلئے ایسے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے کہ جس کے تذکرے سے قلم کو حیا اور زبان کو شرم آتی ہے ۔ وسیع اسرائيل کا احمقانہ خیال انہیں ہر جرم پر اکساتا رہتا ہے ۔

: // | پرنٹ Print/
1 2 
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر