my title page contents
دینی و مذھبی رواداری
شماره : 31213
: //
سماج میں مومنین کا تربیتی کردار کے موضوع پر منعقدہ اسلام اور مسیحیت کے علماء اور رہبروں کی تیسرے دور کی نشست میں:
آیت اللہ محقق داماد اور پاپ فرانسیس نے باہم ملاقات کی

نیوزنور:پاپ  فرانسیس نےآیت اللہ محقق داماد سے خطاب کرتے ہوئے کہا : میں جناب عالی کی علمی صلاحیتوں کے بارے میں اچھی طرح واقف ہوں امید رکھتا ہوں کہ آپ کے تجربیات اور آپ کی اور دیگر مذہبی رہبروں کی موجودگی باعث بنے گی کہ ہم اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں اپنے مقاصد کے نزدیک تر ہو جائیں گے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق "سماج میں مومنین کا تربیتی کردار" کے موضوع پر منعقدہ اسلام اور مسیحیت کے علماء اور رہبروں کی تیسرے دور کی نشست میں ،کہ جو پاپوں کی شوری کے رئیس اور پاپ کے نمایندے کارڈینال توران کی دعوت پر ،ادیان کے درمیان بات چیت2 سے 4دسمبر کے درمیان منعقد ہوئی تھی ،اس میں حوزہ علمیہ قم کے ایک استاد آیت اللہ سید مصطفی محقق داماد نے کیتھولیک عیسائیوں کے رہبر پاپ فرانسیس سے ملاقات کی ۔

اس  خوشگوارملاقات میں کہ جس میں کارڈینال توران ،واشنگٹن کے اسقف اعظم ،اور اردن سے موسسہء مطالعات بین الادیان کی امناء کمیٹی کے رئیس ،شیخ محمد رشید قبانی لبنان کے سابق مفتی ، اور بیت المقدس کے  الجزائر  ملیشیاء ، انڈونیشیا اور برطانیہ کے  کلیساوں کے اسقف  موجود تھے ،پاپ فرانسیس نے سب کو خوش آمدید اور خیر مقدم کہتے ہوئے اور ان کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آیت اللہ داماد سے خطاب کرتے ہوئے کہا : میں جناب عالی کی علمی صلاحیتوں کے بارے میں اچھی طرح واقف ہوں امید رکھتا ہوں کہ آپ کے تجربیات اور آپ کی اور دیگر مذہبی رہبروں کی موجودگی باعث بنے گی کہ ہم اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں اپنے مقاصد کے نزدیک تر ہو جائیں گے ۔

پاپ نے مزید کہا : ہمارے سامنے اپنے مقصد تک پہنچنے کے لیے بہت مشکل راستہ ہے لیکن ہمیں دعا کرنا چاہیے کہ یہ راستہ آسان ہو جائے ۔

ایران کے نامی گرامی یونیورسٹی پروفسر اور حوزہ علمیہ کے  استاد آیت اللہ محقق داماد نے بھی پاپ کے بیان کے جواب میں اس اجلاس کے منعقد کرنے کے سلسلے میں کہ جو تمام مذاہب کی دینی اور علمی شخصیتوں اور رہبروں کی موجودگی میں واٹیکان میں  منعقد ہو رہا ہے  پاپ اور اجلاس منعقد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس نشست میں معنوی اقدار اور دینی معارف کو جوان نسل تک منتقل کرنے کی ، خاص طور پر گھر گھر سے شروع کر کے اور مدارس اور دانشگاہوں میں تعلیم کے مناسب طریقوں سے استفادہ کرتے ہوئے ،تاکید کی گئی ۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر