my title page contents
دینی و مذھبی رواداری
شماره : 50163
: //
اعلیٰ یورپی عہدے دار:
ایران جوہری معاہدہ یورپی اور علاقائی سلامتی کیلئے اہم حیثیت رکھتا ہے

نیوز نور17 اپریل/یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے اس با پر زور دیا ہے کہ یورپ اور خطے میں سلامتی کی بالادستی کے حوالے سے ایران جوہری معاہدے کو اسٹریٹجیک حیثیت حاصل ہے۔

اعلیٰ یورپی عہدے دار:

ایران جوہری معاہدہ یورپی اور علاقائی سلامتی کیلئے اہم حیثیت رکھتا ہے

نیوز نور17 اپریل/یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے اس با پر زور دیا ہے کہ یورپ اور خطے میں سلامتی کی بالادستی کے حوالے سے ایران جوہری معاہدے کو اسٹریٹجیک حیثیت حاصل ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی ’’فیڈریکا موگرینی‘‘ نے لیگزمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہاکہ یورپ اور خطے میں سلامتی کی بالادستی کے حوالے سے ایران جوہری معاہدے کو اسٹریٹجیک حیثیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے سے متعلق امریکی صدر کے بعض خدشات کو دور کرنے کے حوالے سے تین یورپی ممالک کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی وزرائے خارجہ کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق اچھی گفتگو ہوئی اور سب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے اور اس کے مکمل نفاذ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

خاتون یورپی رہنما نے کہا کہ تین یورپی ملک فرانس، برطانیہ اور جرمنی جوہری معاہدے سے متعلق امریکی صدر کے خدشات کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہم ان کی کوششوں کا ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم عالمی برادری بالخصوص ایران کو باور کرائیں کہ یورپ جوہری معاہدے سے متعلق اپنی ذمے داری پوری کرے گا اور مستقبل میں بھی اس سلسلےکو جاری رکھنے کے لئے بھی پُرعزم ہے۔

فیڈریکا موگرینی نےکہا کہ غیر جوہری امور جس میں شام، یمن کی صورتحال اور ایران میں انسانی حقوق کے معاملات کے حوالے سے الگ سے مذاکرات ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ جوہری معاہدے پر بھی عمل درآمد جاری رہے گا۔

انہوں نے تہران حکومت کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی وزرائے خارجہ میں ایران مخالف نئی پابندیوں کے حوالے سے بات نہیں ہوئی بلکہ ہم تمام مسائل پر قریبی تعاون اور بات چیت کے خواہاں ہیں۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر