my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 50165
: //
ہندوستانی خاتون تجزیہ کار:
مشرق وسطیٰ میں کسی بھی طرح کی نئی جنگ پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی

نیوز نور17 اپریل/ہندوستان کی ایک خاتون  تجزیہ کار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ علاقے میں کسی بھی طرح کی نئی جنگ کا آغاز پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی ۔

ہندوستانی خاتون  تجزیہ کار:

مشرق وسطیٰ میں کسی بھی طرح کی نئی جنگ پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی

نیوز نور17 اپریل/ہندوستان کی ایک خاتون  تجزیہ کار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ علاقے میں کسی بھی طرح کی نئی جنگ کا آغاز پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرایع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’ڈاکٹر ریشمی قاضی‘‘ نے شام پر حالیہ امریکی میزایئل حملوں اور مشرق وسطیٰ کی موجود ہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ علاقے میں کسی بھی طرح کی نئی جنگ کا آغاز پورے علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ شام پر امریکہ کے حالیہ میزائیل حملوں سے علاقائی ممالک خاصکر عالمی طاقتوں  کی کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل مذمت ہے لیکن شام پر  فوجی کاروائی کے خطے کیلئے تباہ کن نتائج بر آمد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کاروایئوں سے شام کی صورتحال مزید بگڑ جائے گی جیسا کہ روس ٹرمپ انتظامیہ کو دمشق کے خلاف کسی بھی طرح کی کاروائی کی باپت خبردار کرتا آرہا ہے ۔

موصوف تجزیہ کار نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں کہا کہ  علاقے کو اسوقت بہت سے سنگین مسائل کا سامنا ہے مثال کے طور پر یمن جہاں سعودیہ امریکہ کی مدد سے حوثیوں کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے ۔

انہوں نے بن سلمان کے حالیہ واشنگٹن دورے کے بارے میں کہا کہ سعودی شہزادہ اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کی بھر حمایت جھٹانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر