my title page contents
اسلامی بیداری
شماره : 45489
: //
علاقائی امور کے ایرانی ماہر:
امام خمینی ؒ نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کا تعین کر کے فلسطین کہ آزادی کی راہ ہموار کی

نیوز نور:علاقائی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہاہےکہ بانی انقلاب  اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے  جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے نام سے موسوم کرکے مقبوضہ فلسطین کی  آزادی کی راہ اہموار کی۔

علاقائی امور کے ایرانی ماہر:

امام خمینی ؒ نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کا تعین کر کے فلسطین کہ آزادی کی راہ ہموار کی

نیوز نور:علاقائی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہاہےکہ بانی انقلاب  اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے  جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے نام سے موسوم کرکے مقبوضہ فلسطین کی  آزادی کی راہ اہموار کی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں علاقائی امور کے ایک ایرانی ماہر’’عبدالوہاب خطاری ‘‘نے کہاکہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینیؒ نے  جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے نام سے موسوم کرکے مقبوضہ فلسطین کی  آزادی کی راہ ہمورا کی۔

انہوں نے کہاکہ القدس ریلیوں سے مسلم اتحاد کومزید فروغ اورعالم اسلام کے خلاف  امریکہ کی سازشوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملےگی۔

انہوں نے کہاکہ بانی اسلامی انقلاب کے فیصلے سے  یہ ثابت ہوا کہ  فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ  فوجی طریقہ نہیں ہے بلکہ  ایک انقلابی تحریک کے ذریعے فلسطین کو آزاد کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا روحانی ماحول مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین کی اورمزید توجہ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

قابل ذکر ہےکہ  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کیلئے جمعۃ  الوداع کو عالمی یوم القدس کے نام سے موسوم کیاتھا اوراسطرح آپ نے امریکہ اوراسکے اتحادی عربوں کی فلسطین اوربیت المقدس کے سازشوں کوناکام کردیا  آپ نے فرمایاکہ  یوم القدس درحقیقت یوم اسلام ہے۔

واضح رہےکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم اورپہلا مسئلہ ہے فلسطینی عوا م پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ گذشتہ 67 سالوں سے جاری ہے  اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت فلسطینی بچوں ،عورتوں اورمردوں کو بڑی بے رحمی اوربے دردی کےساتھ قتل کررہی ہے جبکہ امریکہ اوراسکے عرب اتحادی فلسطینیوں پرہونے والے بھیانک جرائم کا تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ اورامریکہ کےاتحادی عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں  جبکہ امریکہ کا اہم اتحادی سعودی عرب  عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کرکے اوروہابی تکفیری دہشتگردوں  کی مددکرکے  اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کررہاہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر