my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 45490
: //
یمنی سفارتکار:
سعودی عرب دہشتگردی کی ماں ہے

نیوز نور:ایک سینئر یمنی سفارتکار نے آل سعود رژیم کو عالمی دہشتگردی کی  اہم اسپانسر قراردیتے ہوئے کہاہےکہ یمن کی انقلابی قوم ریاض کے ایجنڈوں کے خلاف ایک اجتماعی جنگ لڑ رہےہیں۔

یمنی سفارتکار:

سعودی عرب دہشتگردی کی ماں ہے

نیوز نور:ایک سینئر یمنی سفارتکار نے آل سعود رژیم کو عالمی دہشتگردی کی  اہم اسپانسر قراردیتے ہوئے کہاہےکہ یمن کی انقلابی قوم ریاض کے ایجنڈوں کے خلاف ایک اجتماعی جنگ لڑ رہےہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٹی این اے کےساتھ انٹرویو میں  شام میں یمن کے سفیر ’’نایف احمد القانس‘‘نے تہران بم دھماکوں کہ جس میں 17 افراد شہید اور50 سے زائد زخمی  ہوئے تھے کی مذمت  اوران حملوں میں اہلخانہ کی تعزیت پیش کرتے ہوئے  کہاکہ یمن کی انقلابی قوم ریاض کے ایجنڈوں کے خلاف ایک اجتماعی جنگ لڑ رہےہیں۔

انہوں نے سعودی عرب کو عالمی دہشتگردی کی ماں اور تکفیری دہشتگردوں کا اہم اپسانسر قراردیتے ہوئے کہاکہ  تہران بم دھماکوں سے پہلے ریاض کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو انتہائی خطرناک دھمکی دی تھی۔

انہوں نے  تہران بم دھماکوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسطرح کی دہشتگردانہ کاروائیاں خطے میں اسلامی انقلاب کے اثرورسوخ کو روکنے  اورفلسطینی مقاومت کو ایران سے دور کرنے کی دشمنوں کے منصوبوں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یمنی عوام اس وقت سعودی عرب کے ذرخرید دہشتگردوں اورایجنٹوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر