my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 45493
: //
شامی صدر کی سیاسی مشیر :
امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں

نیوز نور : شامی صدر کی سیاسی اور میڈیا امور کی مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں۔

شامی صدر کی سیاسی مشیر :

امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں

نیوز نور : شامی صدر کی سیاسی اور میڈیا امور کی مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  شامی صدر کی سیاسی مشیر ’’بثینہ شعبان‘‘نے دمشق ميں چين كے خصوصي نمائندے برائے شامي امور ’شيه شياؤيان‘ كے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے كہا كہ مقاومت کےمحور ممالك روس اور چين كے تعاون كے ساتھ دہشتگردي كے دائرہ كار كو وسعت دينے كي روك تھام كے ليے كھڑے ہيں۔

انہوں نے كہا كہ اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل كي قرارداديں دہشتگردوں كے مالي اور فوجي حاميوں اور دہشتگردوں كي منتقلي كے ليے مدد كرنے والوں كو سزا دينے پر زور ديتي ہيں ليكن يہ قوانين صرف کاغذی گھوڑے بن کر  اقوام متحدہ کے الماریوں کی زینت بن کر رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے شام اورعراق كے تعلقات كي اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ  شامي فوج اور اس كے اتحاديوں كے اتحاد اور یکجہتی  نے شام اور عراق كي سرحدوں پر دہشتگردوں كو شكست دي۔

انہوں نے كہا كہ امريكہ کی طرف سے براہ راست شامي فوج كي پوزيشنوں كو نشانہ بنانا خطے ميں دہشتگرد گروہ داعش اور امريكي مقاصد  کو پایہ تکمیل پہنچا کر اسرائيل اور واشنگٹن كے مفادات کو پورا كرنے كے ليے خطے كي صلاحيتوں كو كمزورکرناہے۔


©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر