my title page contents
اسلامی بیداری
شماره : 45494
: //
ایران میں تعینات حماس کے نمائندے :
یوم القدس ظالموں پر مظلوموں کی فتح کا اعلان ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ یوم القدس ظالموں پر مظلوموں کی فتح کا اعلان ہے۔

ایران میں تعینات حماس کے نمائندے :

یوم القدس ظالموں پر مظلوموں کی فتح کا اعلان ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ یوم القدس ظالموں پر مظلوموں کی فتح کا اعلان ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں حماس کے نمائندے ’’خالد قدومی‘‘ نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں یوم القدس اور فلسطین کے دوسرے مسائل کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی ظالموں پر کامیابی کا دن ہے۔

انہوں  نےکہا کہ امام خمینی ؒ  نے ابتدائے انقلاب میں فلسطین کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ  اور یوم القدس کو مسلمانوں کے درمیان وحدت کا سرچشمہ قرار دیتےہوئے اس دن کی تاکید فرمائی تھی۔

خالد قدومی نے کہا کہ آج ہم  مذہبی تلاطم میں جی رہے ہیں کہ جس کی مشکلات اختتام پذیر نہیں تو  اس بناپر  وحدت و اتحاد کا مسئلہ یوم القدس سے مختص نہیں بلکہ ہر ایک کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کو علاقے کے تمام ممالک کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی یہ ناجائز رژیم  ہو مسلمانوں کے خون کو مباح سمجھتی ہے اور اس نےمسلمانوں کو ایک دوسرے کی جان کے پیچھے لگا دیا ہے۔

حماس نمائندے  نے کہا کہ آج کل فلسطین کے دشمن اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں لہذا عرب و غیرعرب ممالک باہمی اختلافات کوچھوڑ کر دشمن مشترک کے مقابلے میں ایک ہوجا ئیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کا بنیادی ہدف مقاومت کی روح کو ختم کرنا تھا لیکن یہ ابتک امریکہ اور دوسرے ممالک کی حمایت کے باوجود اپنے اس ہدف میں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کے مخالف اور مقاومت کے حامیوں کو مل بیٹھ کر اس غاصب حکومت کو اپنے اہداف میں شکست دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔

خالد قدومی نے مزید کہا کہ ایران اور حماس کے تعلقات گہرے ہیں اور دو ممالک کے درمیان یہودی غاصب کی دشمنی کے قواعد مشترک ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان روابط کومزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر