my title page contents
مسلکی رواداری
شماره : 45495
: //
عراقی وزیر اعظم :
عراق کو اگر پوری دنیا کی حکومت دیدی جائے پھر بھی وہ ایران سے اپنا رابطہ منقطع نہیں کریگی

نیوز نور : عراقی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق کو اگر پوری دنیا کی حکومت دیدی جائے پھر بھی وہ ایران سے اپنا رابطہ منقطع نہیں کریگی۔

عراقی وزیر اعظم :

عراق کو اگر پوری دنیا کی حکومت دیدی جائے پھر بھی وہ ایران سے اپنا رابطہ منقطع نہیں کریگی

نیوز نور : عراقی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق کو اگر پوری دنیا کی حکومت دیدی جائے پھر بھی وہ ایران سے اپنا رابطہ منقطع نہیں کریگی۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم ’’حیدرالعبادی‘‘ نے نامہ نگاروں اور صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو اگر پوری دنیا کی حکومت دے دی جائے اور مفت میں پورے عراق کی تعمیر نو کر دی جائے تو بھی عراقی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران سے اپنا رابطہ منقطع نہیں کرے گی۔

انہوں نے  ایران سے عراق کو دور کرنے کی  امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عراق ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ عراق کو ایران کے خلاف جنگ کا میدان یا ایران کے خلاف جارحیت کے لئے عراق کی سرزمین کو استعمال کیا جا سکے۔

عراقی وزیر اعظم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بعض ممالک عراق کو عالمی جنگ کے میدان میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر علاقائی بحرانوں میں عراق کا کوئی مفاد نہیں اور وہ ان بحرانوں میں مداخلت نہیں کرے گا۔

حیدر العبادی نے مزید  خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کی جانب سے قطر کےخلاف اقتصادی محاصرے پر کڑی تنقید کرتےہوئےکہا کہ بغداد قوموں کا محاصرہ اور بائیکاٹ کئے جانے کے سخت خلاف ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر