my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 45497
: //
امام علیؑ اسلامی مرکز ہیمبرگ کے سربراہ:
آل سعود کے ہاتھوں معصوم یمنی بچوں وخواتین کا قتل عام انسانی تاریخ پر ایک سیاہ دبہ ہے

نیوز نور: امام علیؑ اسلامی مرکز ہیمبرگ کے سربراہ  نے یمن میں آل سعودرژیم کے سفاکانہ جرائم اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ دنیا  آج شیطانی محور کے ناپاک منصوبوں اورسازشوں سے آگاہ ہے۔

امام علیؑ اسلامی مرکز ہیمبرگ کے سربراہ:

آل سعود کے ہاتھوں معصوم یمنی بچوں وخواتین کا قتل عام انسانی تاریخ پر ایک سیاہ دبہ ہے

نیوز نور: امام علیؑ اسلامی مرکز ہیمبرگ کے سربراہ  نے یمن میں آل سعودرژیم کے سفاکانہ جرائم اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ دنیا  آج شیطانی محور کے ناپاک منصوبوں اورسازشوں سے آگاہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’حجت الاسلام رمضانی‘‘نے یمن میں آل سعودرژیم کے سفاکانہ جرائم اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دنیا  آج شیطانی محور کے ناپاک منصوبوں اورسازشوں سے آگاہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ افسوس  کا مقام ہےکہ بعض گروہ دنیا بھر میں  خوف اوردشمنی کو فروغ دے رہے ہیں اس لئے  وہ مختلف ممالک کو لڑانے کیلئے آپس میں اُکسا رہےہیں۔

انہوں نے کہاکہ بعض جنگ حامی حکومتیں  امن کی حامی اوردہشتگردی کی مخالف ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں جبکہ وہ یمنی عوام پر حملے کرکے  ان کا بہیمانہ قتل عام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کا دم بھرنے والی حکومتیں  ایسی رژیموں کی حمایت کررہی ہیں  کہ جنہوں نے آج تک جمہوریت کا تجربہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی  حامی حکومتوں کو دنیا کےسامنے بے نقاب کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج دنیا کے تمام حریت پسند شخصیات یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ نام نہاد جمہوری حکومتیں جو انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتی ہے کیوں ایسی غیر جمہوریہ حکومتوں کی حمایت کرتی ہیں جو دہشتگردوں کی مالی واسلحہ جاتی امداد کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیوں یہ نام نہاد جمہوریہ حکومتیں  آل سعود حکومت کےساتھ دنیا کے سب سے بڑا اسلحہ کے معاہدے کرتی ہیں ۔

انہوں نے 800 دونوں کے دوران آل سعود کے ہاتھوں  2689 بچوں 1942 خواتین اور7943 مردوں کے قتل عام کو ایک تاریخی اسیکنڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں عالمی برادری کےسامنے یہ سوال اٹھانے کا حق نہیں کہ کس گناہ کی بنا پر معصوم یمنیوں کا قتل عام کیاجارہاہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر