my title page contents
اسلامی بیداری
شماره : 45498
: //
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
شیعہ سنی مسلمانوں کو فلسطین کےدفاع میں متحد ہونے کی ضرورت ہے

نیوز نور: لبنان کے ایک ممتازاہلسنت عالم دین نےکہاہےکہ گذشتہ 70 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیل ،امریکہ اوربرطانیہ کے مظالم کی شکار ہے۔

ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:

شیعہ سنی مسلمانوں کو فلسطین کےدفاع میں متحد ہونے کی ضرورت ہے

نیوز نور: لبنان کے ایک ممتازاہلسنت عالم دین نےکہاہےکہ گذشتہ 70 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیل ،امریکہ اوربرطانیہ کے مظالم کی شکار ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ایک بیان میں ’’شیخ احمد الزائن‘‘نےکہاکہ  گذشتہ 70 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیل ،امریکہ اوربرطانیہ کے مظالم کی شکار ہے۔

انہوں نے خالص دین محمدی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئےکہاکہ عربوں کی خاموشیوں کے درمیان فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہےکہ دنیا کے1.6 ارب مسلمانوں  کے پاس فلسطین کو آزاد کرنے کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے شیعہ سنی مسلمانوں کو فلسطین کےدفاع میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ فلسطین سے صیہونی حکومت کا نام ونشان  ختم ہوجائےگا۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر