my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 45499
: //
شام میں دہشتگردوں کے کمانڈ سینٹر پر ایران کا میزائل حملہ دہشتگردوں کی کاروائیوں کا کرارا جواب

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تہران میں دہشتگردوں کے حملوں کا سخت جواب دیتے ہوئے شام کے صوبہ دیر الزور میں دہشتگردوں کے کمانڈ سینٹرکو میزائلوں سے تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپاہ  پاسداران انقلاب اسلامی نے  تہران میں دہشتگردوں کے حملوں کا سخت جواب دیتے ہوئے شام کے صوبہ دیر الزور میں دہشتگردوں کے کمانڈ سینٹرکو میزائلوں سے تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے درجنوں دہشتگرد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سپاہ نے تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور ایرانی پارلیمنٹ کے آفس سیکشن پر دہشتگردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شام میں دہشتگردوں کے کمانڈر سینٹر کو میزائلوں سے تباہ کردیا ہے۔ 

سپاہ کے بیان کے مطابق ایران نے شام کے صوبہ دیر الزور میں دہشتگردوں کے مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا یہ میزائل صوبہ کردستان اورصوبہ کرمانشاہ  سے فائر کئے گئے ہیں جنہوں نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ایرانی سپاہ نے ایرانی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ہم اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ اور ایرانی عوام کی حمایت کی بدولت دہشتگردوں کو سخت  اور ناقابل فراموش سبق سکھانے کے لئے بالکل سنجیدہ ہیں اور ملک و قوم کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل حملوں میں دہشتگردوں کو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ایران نے شام کے صوبہ دیر الزور میں دہشتگردوں کے کمانڈ سینٹر کو میزائلوں سے بالکل تباہ کرکے تہران میں دہشتگردانہ حملوں کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر