my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 47289
: //
پان افریقن نیوزوائر کے مدیراعلیٰ:
امریکہ براعظم افریقہ سے نکل جائے تو یہاں امن قائم ہوگا

نیوزنور: ایک افریقی نژاد امریکی صحافی اورپان افریقن نیوز وائر کے مدیراعلیٰ نے  کہاہےکہ  امریکہ کو براعظم افریقہ میں اپنی بڑھتی فوجی مداخلت کو  ختم کرکےبراعظم کے ممالک کو اپنے مسائل کو خودحل کرنے کی اجازت دینی  چاہئے۔

پان افریقن نیوزوائر کے مدیراعلیٰ:

امریکہ براعظم افریقہ سے نکل جائے تو  یہاں امن قائم ہوگا

نیوزنور: ایک افریقی نژاد امریکی صحافی اورپان افریقن نیوز وائر کے مدیراعلیٰ نے  کہاہےکہ  امریکہ کو براعظم افریقہ میں اپنی بڑھتی فوجی مداخلت کو  ختم کرکےبراعظم کے ممالک کو اپنے مسائل کو خودحل کرنے کی اجازت دینی  چاہئے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ابایومی ازیکوی‘‘نےکہاکہ امریکہ کو براعظم افریقہ میں اپنی بڑھتی فوجی مداخلت کو  ختم کرکےبراعظم کے ممالک کو اپنے مسائل کو خودحل کرنے کی اجازت دینی  چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی بھی قیمت پر امریکی احکامات اوروضاحتیں قبول نہیں ہیں امریکہ کو فوری طورپر  براعظم افریقہ میں اپنے ڈراؤن آپریشن ،سی آئی اے کے ٹھکانوں  اورتمام دیگر عسکری کاروائیوں کو فوری طورپر بند کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ افریقہ کو  اپنے  مسائل علاقائی اوربراعظمی اداروں کے ذریعے خود حل کرنے چاہئے دوسری صورت میں  امریکہ اوراس کی عوام کو  افریقہ میں جارحانہ فوجی اقدامات کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی۔

قابل ذکر ہےکہ  امریکی فورسز کی افریقی کمانڈ کےمطابق نائجیریا میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وہ مقامی فوج کی تربیت اورسیکورٹی معاونت میں اضافہ کریں گے۔

ماہرین کے مطابق نائجیریااورمالی کے ہمسایہ ملکوں کے خاص کر لیبیا  الجزائر میں دہشتگردوں کی فعال مسلح تحریکیں  موجود ہیں جو خطے کی دیگر ممالک میں بھی  اپنے پیر پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر