my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 47290
: //
امریکی کالم نگار:
ٹرمپ اسرائیلی دباؤ میں تاریخی جوہری معاہدے کو ناکام کرنے کی کوشش کررہاہے

نیوزنور: ایک معروف امریکی کالم نگار نے تاریخی ایٹمی معاہدے پر ٹرمپ کی زہر افشانی  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ٹرمپ اسرائیل کے دباؤ میں اس تاریخی معاہدے کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی کالم نگار:

 ٹرمپ اسرائیلی دباؤ میں تاریخی جوہری معاہدے کو ناکام کرنے کی کوشش کررہاہے

نیوزنور: ایک معروف امریکی کالم نگار نے تاریخی ایٹمی معاہدے پر ٹرمپ کی زہر افشانی  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ٹرمپ اسرائیل کے دباؤ میں اس تاریخی معاہدے کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی مصنف وکالم نگار ’’وینی میڈسن‘‘نے تاریخی ایٹمی معاہدے پر ٹرمپ کی زہر افشانی  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ٹرمپ اسرائیل کے دباؤ میں اس تاریخی معاہدے کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  صدر ٹرمپ کو دو محل نظر افراد کی طرف سے مشورہ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے  داماد اوران کے سینئر مشیر خوشنرمحض غاصب صیہونی اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے ایک اورقریبی صیہونی وزیر اعظم نیتن  کا ہو نہ صرف  خود ٹرمپ پر اثر ورسوخ ہے بلکہ  ٹرمپ کے والد کےساتھ ان کے قریبی تعلقات رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس لئے جوہری معاہدے کو ناکام کرنے کی ٹرمپ کی کوششیں باعث حیرت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرمپ نے پہلے ہی دکھادیا ہے کہ وہ  عالمی اداروں خاص کر اقوام متحدہ اوراسکے ذیلی ادارے کا کوئی احترام نہیں کرتے۔

قابل ذکر ہےکہ  امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کےروز مقامی ٹی وی کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  ایران ایک برُا کھلاڑی ہے جس نے ایٹمی معاہدے کی ماہیت کو نظرانداز کیا ہے  حقیقت کے برخلاف اور بغض سےبھرا امریکی صدر کا یہ بیان ایسی حالت میں آیا کہ امریکہ کی دونوں  جماعتوں ڈیموکریٹک اورریپبلکن کے اہم لیڈران نے ا یٹمی معاہدے سے امریکہ کےباہر نکلنے پر سخت انتبا دیا ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر