my title page contents
اسلامی بیداری
شماره : 47297
: //
مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے ثقافتی امور کے معاون :
عالم کفر و ظلم اپنی تمام تر قدرت کے ساتھ اسلام اور مسلمین کے مد مقابل ہے

نیوز نور : مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے ثقافتی امور کے معاون مسئلہ فلسطین کو  عالم اسلام کا پہلا اور اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم کفر و ظلم اپنی تمام تر قدرت کے ساتھ سیاسی، ثقافتی و اقتصادی طور پر عالم اسلام کے مدمقابل کھڑا ہے اور اسلام کو نابود کرنے کے درپے ہے۔

مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے ثقافتی امور کے معاون:

عالم کفر و ظلم اپنی تمام تر قدرت کے ساتھ اسلام اور مسلمین کے مد مقابل ہے

نیوز نور : مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے ثقافتی امور کے معاون مسئلہ فلسطین کو  عالم اسلام کا پہلا اور اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم کفر و ظلم اپنی تمام تر قدرت کے ساتھ سیاسی، ثقافتی و اقتصادی طور پر عالم اسلام کے مدمقابل کھڑا ہے اور اسلام کو نابود کرنے کے درپے ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے ثقافتی امور کے معاون ’’سید محمود نبویان‘‘ نے ملائیشیامیں  فلسطین کی آزادی کے لئےمنعقد کی گئی ایشیا کے علماء کی  کانفرنس کے دوسرے دور میں کہا کہ فلسطین ہمارا قبلہ اول اور نبی مکرم اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی معراج کا نقطہ آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بنا پر فلسطین کا دفاع ایک سیاسی مسئلہ ہی نہیں بلکہ ایک اعتقادی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں  اس بات کا افسوس ہے کہ عالم اسلام اپنے میراث اور اعتقاد کے دفاع کے لئے پُرامید نہیں جبکہ عالم کفر کہ جس کا سرغنہ امریکہ ہے اپنے پلید اہداف کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سودطلب و ہوا پرست اسلامی ممالک اپنی دھن میں  مصروف ہیں اور وہ صرف اپنے منافع اورخود کو بیچنے پر آمدہ رہتے ہیں جبکہ عالم  کفر کے اہداف میں   پیش پیش ہیں اور صہیونیوں کے تعلقات کی خواہش کا ظاہراً اعلان بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے قرآن کریم کی تعلیمات کو مسلمانوں کی نجات کا ضامن  قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اسی صورت میں کفار و مشرکین اور خونخوار امریکہ و اسرائیل کے مقابلے میں کامیاب ہوسکتا ہے کہ جب امت مسلمہ خائن اسلامی سربراہوں سے بیزار اور قرآنی تعلیمات کی جانب رجوع کریں۔

سید محمود نبویان نے  مزید کہا کہ ولایت کفر کو قبول نہ کرنا،امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی،صبر ومقاومت اور اسرائیل سے مقابلہ ،نصرت الٰہی پر اعتماد،دشمن کے مقابل میں نرم خوئی سے کام نہ لینا،عالم اسلام کے مسلمانوں کا دفاع اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے وحدت اسلامی و قرآنی تعلیمات پر عملدرآمدعالم اسلام کی اہم ترین ضرورت ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر